منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کشمیر: ربیعہ سعید وومنز انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات جائنٹس کے لئے کھیلیں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-13
in کھیل
A A
کشمیر: ربیعہ سعید وومنز انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات جائنٹس کے لئے کھیلیں گی

Rubia Syed Sheikh,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

سری نگر// جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ آل رائونڈر ربیعہ سعید جنہیں گجرات جائنٹس نے وومنز انڈین پریمیئر لیگ کے لئے منتخب کیا ہے، کا اصلی ہدف اور خواب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔
اننت ناگ کے بڈاس گام سے تعلق رکھنے والی ربیعہ اس نوعیت کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لئے جگہ حاصل کرنے والی دوسری خاتون کر کٹر ہیں۔جاسیہ اختر نامی دائیں ہاتھ کی بلے باز پہلی کشمیری خاتون ہیں جنہوں نے آئی پی ایل ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
ربیعہ نے کہا: ‘میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں اور گجرات جائنٹس میں جلد سے جلد شرکت کرنے کے لئے بے تا ب ہوں’۔ربیعہ سال 2012 سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کی کئی برسوں تک نمائندگی ہے۔آئی پی ایل میں منتخب ہونے کے بعد ان کا اصلی ہدف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میں اپنے آپ کو قومی ٹیم میں دیکھنا چاہتی ہوں تاکہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکوں اور اپنے ملک اور جموں وکشمیر کا نام روشن کر سکوں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کوئی بھی مقام حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرنا اور مسلسل کوششوں کرنا ضروری ہیں تب ہی کسی خاص مقام کو حاصل کیا جاسکتا ہے’۔
خاتون کرکٹر کا ماننا ہے کہ ان کے اساتذہ کا یہ مقام حاصل کرنے میں بڑا رول ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میرے اساتذہ نے میرے لئے کافی محنت کی جس کے بدولت میں یہ مقام حاصل کر سکی، میں انتہائی خوش ہوتی ہوں جب میں اپنے گائیڈس کو اپنے آس پاس دیکھتی ہوں جو صحیح راستے پر چلنے کے لئے میری بھر پور رہمنائی کر رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اسکول ایام کے دوران ہی منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے لئے میرے اساتذہ نے میری رہنمائی کی اور بعد میں کوچز نے مجھے اس کھیل کے اسرار سکھائے تاہم بنیاد اسکول میں ہی ڈالی گئی’۔
ربیعہ کے والد غلام قادر شیخ جو ایک فروٹ تاجر ہیں، نے ہمیشہ اپنی بیٹی کو سپورٹ کیا اور مالی مشکلات کے باوجود اس کو سہولیات فراہم کیں۔
ربیعہ نے کہا: ‘مجھے یقین محکم ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر ضرور کرکٹ کھیلوں گی’۔انہوں نے کہا کہ میں اس سطح پر کھیل کر اپنے ملک اور جموں وکشمیر کا نام روشن کروں گی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاکی کی ترقی میں سرجیت ہاکی سوسائٹی کا اہم تعاون: چاہل

Next Post

کسان ہی دنیا کے حقیقی محافظ : مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

کسان ہی دنیا کے حقیقی محافظ : مرمو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.