ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روسی صدر جارحیت کے ذریعے بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے، نیٹو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-09
in عالمی خبریں
A A
نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

جنیوا///
نیٹو سیکٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روسی صدر جارحیت کے ذریعے جو کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے وہ انہیں نہیں مل سکا، اب ہم یوکرین کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک اس کی ضرورت ہوگی۔
جینز اسٹولٹنبرگ نے ان خیالات کا اظہار یورپین پارلیمنٹ کی فارن افئیرز کمیٹی اور سب کمیٹی برائے سیکیورٹی اینڈ ڈیفینس کے مشترکہ اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی، یوکرین کی جنگ اور یورپ نیٹو تعلقات کے موضوع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن نے دو تاریخی غلطیاں کی ہیں، پہلی یہ کہ ایک انہوں نے یوکرین کے لوگوں کے عزم کا غلط اندازہ لگایا اور دوسری یہ کہ وہ نیٹو سے جو بات جارحیت کا خوف دلا کر منوانا چاہتے تھے اس میں انہیں ناکامی ہوئی اور نیٹو پہلے سے زیادہ مظبوط ہوکر اپنے مقصد کے اور قریب چلا گیا۔
اُنہوں نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی بات ہے کہ اب فن لینڈ نیٹو اتحاد کا رکن ہے اور ہمیں پس منظر کو یاد رکھنا ہوگا۔
جینز اسٹولٹنبرگ نے بتایا کہ پس منظر یہ تھا کہ صدر پوٹن نے 2021ء کے موسم خزاں میں اعلان کیا تھا اور درحقیقت ایک مسودہ معاہدہ بھیجا تھا جس پر وہ چاہتے تھے کہ نیٹو دستخط کرے اور نیٹو اتحاد میں مزید توسیع نہ کرنے کا وعدہ کیا جا سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ یوکرین پر حملہ نہ کرنے کی پیشگی شرط تھی اور یقیناً ہم نے روس کے بھیجے ہوئے مسودے پر دستخط نہیں کیے تھے۔
جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ سب کچھ روس کی خواہش کے برعکس ہوا وہ چاہتا تھا کہ ہم اس وعدے پر دستخط کریں اور نیٹو کو مزید وسعت نہ دیں، روس یہ بھی چاہتا تھا کہ ہم 1997ء سے نیٹو میں شامل ہونے والے تمام اتحادیوں میں اپنے فوجی انفراسٹرکچر کو ہٹا دیں یعنی نیٹو اتحاد کے نصف حصّے جسن میں تمام وسطیٰ اور مشرقی یورپ شامل ہے اسے نیٹو اتحاد سے نکال دینا چاہیئے اور نیٹو کی ممبر شپ کےلیے کسی قسم کی (B) یا دوسری کلاس متعارف کروانی چاہیئے لیکن ہم نے اس مسودے کو مسترد کر دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ لہٰذا، روس نے نیٹو کو اپنی سرحدوں کے قریب آنے سے روکنے کے لیے جنگ کا آغاز کردیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب روس کو اپنی خواہش کے برعکس مشرقی حصّے میں نیٹو کی زیادہ موجودگی ملی اور اس نے یہ بھی دیکھا ہے کہ فن لینڈ پہلے ہی اس اتحاد میں شامل ہو چکا ہے اور سوئیڈن جلد ہی اس کا مکمل رکن بن جائے گا کیونکہ ولنیئس سمٹ میں ہم نے اس بارے میں اتفاق کرلیا ہے۔
نیٹو سیکٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ ہمیں ترک صدر نے یقین دلایا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے اس کی توثیق کروائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مالی میں دہشتگردوں کے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر حملے

Next Post

شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز متعارف کرا دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
شمالی کوریا کی امریکا کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز متعارف کرا دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.