سرینگر/۸ستمبر
جموںکشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈ گر سری نگر کے بطور کی گئی ہے ۔
سری نگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا”۳۲سالہ عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈگر سری نگر کو ایک۱۳سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا“۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔