جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی فلسطینی نصاب پڑھانے والے القدس کے سکولوں کو بند کرنیکی دھمکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-08
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

تل ابیب//
اسرائیلی وزارت تعلیم نے مشرقی القدس کے سکولوں سے لائسنس واپس لینے کی دھمکی دے دی ۔ صہیونی وزارت نے کہا اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ مکمل فلسطینی نصاب پڑھاتے ہیں تو انہیں بند کردیا جائے گا۔
اسرائیلی وزارت تعلیم نے القدس کے تمام سکولوں کو نئی سرکاری کتابوں کو پڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ یروشلم میونسپلٹی کی طرف سے تقسیم کی جانے والی کتابوں کو پڑھایا جائے کیونکہ ان کتابوں میں اسرائیل کے خلاف اکسانے والا مواد نہیں ہے۔
نئی کتابیں فلسطینی نصاب کی کتابیں ہی ہیں لیکن ان میں ترمیم اور تحریف کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے کتابوں میں سے بعض مکمل اسباق، بعض اسباق میں سے پیراگراف اور تصویریں ہٹا کر کتابوں کو دوبارہ چھاپا ہے۔ وزارت کی طرف سے بھیجی گئی سرکاری کتاب سکول انتظامیہ کو ترمیم شدہ کتابیں وصول کرنے اور ان کی رسید کے لیے دستخط کرنے کا پابند کرتی ہے۔
سرکاری خط میں کہا گیا ہے کہ اگر تعلیمی ادارے میں اشتعال انگیز مواد والی تعلیمی کتابیں پائی گئیں تو وزارت تعلیمی ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے پر غور کرے گی۔
بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر تعینات پولیس دستوں نے الاقصیٰ شریعہ سکولوں کے طلبہ سے فلسطینی نصاب کی کتابیں ضبط کر لیں۔ انہوں نے طلبہ کو مسجد کے اندر واقع سکولوں کی طرف جاتے ہوئے روک لیا اور ان کے بیگز اور کتابوں کی تلاشی لی۔
فلسطینی نصاب کے خلاف جنگ صرف القدس تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں بھی فلسطینی نصاب کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب میں مزید 2 ملزمان کے سر قلم

Next Post

امریکی وزیر خارجہ کا یوکرین میں میکڈونلڈز کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

امریکی وزیر خارجہ کا یوکرین میں میکڈونلڈز کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.