نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جنم اشٹمی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا [؟]جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ عقیدت اور بھکتی کا یہ مقدس موقع میرے خاندان کے تمام افراد کی زندگیوں میں نئی [؟][؟]توانائی اور نیا جوش پیدا کرے ۔ جے شری کرشن !’’
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی اس وقت جنوب مشرقی ممالک کی تنظیم آسیان سربراہ کانفرنس اور 18ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں ہیں۔