اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

ؑٓداعش اور طالبان ، اقوام متحدہ کی رپورٹ

ہمسایہ ملکوں کے لئے منڈلاتے خطرات 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-05
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

’’ہمارا خیال تھا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد پاکستان کیلئے نسبتاً حالات بہتر ہوں گے لیکن وہ بہتر نہیں ہوئے بلکہ بگڑ گئے اور اس کی بڑی وجہ افغانستان میں چھوڑ ے گئے امریکی اور نیٹو کے جدید ہتھیار ہیں۔ یہ ہتھیار صرف پاکستان نہیں بلکہ چین اور ایران سمیت پورے خطے کیلئے خطرہ ہیں۔ ہمارے خلاف ان کا استعمال شروع ہوچکا ہے باقیوں کو اپنا انتظار کرنا پڑے گا کہ کس وقت یہ اُن پر حملہ آور ہوتے ہیں……‘‘ ان باتوں کااظہار پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔
پاکستان کے نگران وزیراعظم کا یہ بیان یونہی نہیں اور نہ ہی اس کو روایتی بیان بازی تصور کر کے نظرانداز کیاجاسکتاہے ۔یہ بیان اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی ادارہ سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں کے اُس رپورٹ ، جو سلامتی کونسل میںپیش کیاگیا تھاکے منظرعام پر آنے کے کچھ روز بعد سامنے آیا ہے جس رپورٹ میں عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ ’’ داعش اور اس سے وابستہ تنظیمیں بشمول افغانستان میں قائم تحریک طالبان پاکستان تنازعہ والے علاقوں اور پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں‘‘۔
اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر کے سربراہ ولادیمیر وورونکوف اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نتالیہ گرمن نے ۱۵؍ رکنی کونسل کوبین الاقوامی اور سلامتی کیلئے داعش کی طرف سے لاحق خطرات کے بارے میں سیکریٹری جنرل کی ۱۷؍ ویں رپورٹ پیش کرنے کے بعد ایک بریفنگ کے دوران دی۔ اس رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکی فورسز کے چلے جانے کے بعد طالبان کے کنٹرول کے حوالہ سے کہا ہے کہ رکن ممالک نے افغانستان کے اندر پڑوسی ریاستوں میںبڑی مقدارمیں ہتھیاروں اور دیگر فوجی سامان کے پھیلائو پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ افغانستان کی صورتحال اب تیزی سے پیچیدہ ہوتی جارہی ہے کیونکہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں ہتھیار لگنے کے خدشات اب عملی شکل اختیار کررہے ہیں۔
پاکستان کے نگران وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گرد ادارے کی رپورٹ کو باہم مربوط کرکے پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یبان اور رپورٹ تقریباً ایک جیسے مفہوم کے حامل ہیں۔ پاکستان میں جہاں پاکستان تحریک طالبان کے حملوں میںشدت آرہی ہے وہیں پڑوسمی ممالک اور تنازعہ والے علاقوں کا حوالہ واقعی باعث تشویش ہے۔ رپورٹ اور بیان میں جن خطرات کی طرف اشارہ دیاگیا ہے انہیںیونہی ہواکا جھونکا تصور کرکے نظرانداز نہیںکیاجاسکتا ہے بلکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ حالات کی سنگینی اور لاحق خطرات کا احساس اُجاگر کیاجائے۔ انوار الحاق کا یہ بیان کہ ہتھیاروں کا استعمال پاکستان کے خلاف پہلے ہی شروع ہوچکا ہے آنیو الے خطرات کی سمت میں ایک واضح اشارہ کے طور لیاجانا چاہئے۔
اگر چہ رپورٹ میں افغان طالبان کے حوالہ سے کسی خاص خطرے کا حوالہ نہیں البتہ تحریک طالبان پاکستان کے حوالہ سے واضح طور سے بتایاگیا ہے کہ داعش اور وابستہ تنظیمیں نہ صرف خود افغانستان بلکہ پڑوسی ممالک اور تنازعہ والے علاقوں کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ تاہم رپورٹ میں تنازعہ والے علاقوں کی کوئی نشاندہی نہیںکی گئی ہے البتہ امریکہ اور نیٹو کے چھوڑے گئے ہتھیار وں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جانے اوران کے استعمال پر مہر تصدیق ثبت کردی گئی ہے۔
یہ کوئی دھکی چھپی بات نہیں کہ ماضی اور ماضی قریب میںکئی ممالک سے وابستہ مسلح دہشت گرد سرحد پار سے کشمیرکی طرف دراندازی کرنے میںکامیاب رہے ہیں اور کشمیر پہنچ کر دہشت گردانہ سرگرمیوں اور کاررورائیوں میں ملوث ہوکر کشمیر کو تباہی وبربادی سے ہم کنار کرچکے ہیں۔ فورسز کے ساتھ معرکہ آرائیوں میں ایسے بہت سارے غیر ملکی دہشت گرد جن میں افغانیوں کی تعداد زیادہ رہی ہے ہلاک ہوچکے ہیں جو کشمیر کے کچھ سرحدی علاقوں میں واقع قبرستانوں میںدفن ہیں۔ اس مخصوص تناظرمیں دیکھاجائے تو افغان ہوں یا اور کوئی غیر ملکی دہشت گرد کیلئے کشمیر پسندیدہ ہی نہیں بلکہ ترجیحی سرزمین رہی ہے۔
اب جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ سامنے آئی ہے اور پاکستان کے نگران وزیراعظم کا یہ بیان کہ پاکستان زدمیں آچکا ہے اور اب پڑوسی ممالک کی باری ہے کو یونہی غیر سنجیدہ اور محض بیان برائے بیان تصور کرکے نظرانداز نہیںکیاجاسکتا ہے بلکہ یہ دونوں صورتحال کی حقیقی سنگینی اور ابتر حالات کی طرف واضح اور ٹھوس اشارہ کررہے ہیں کہ پڑوسی ممالک سے مراد چین کے ساتھ ہندوستان بھی دہشت گردوں کے مخصوص نشانے پرہیں۔
خطے کے حوالہ سے حکومت کیلئے یہ ایک نیا اُبھر رہا چیلنج ہے جو پہلے کے چیلنجوں اور سنگینیوں کے حوالہ سے موازنہ کریں تو اور زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس نئے چیلنج سے عہدہ برآں ہونے کیلئے لازمی ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز جموںوکشمیر میں خاص طور سے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور شدت سے عبارت پرو…ایکٹو دفاعی اور ضربی حکمت عملی اختیار کرے تاکہ سرحدوں کے راستے کوئی پرندہ بھی پرمارنے کی جسارت نہ کرسکے۔ اس تعلق سے کسی بھی قسم کی لغرش اور کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے اور نہ ہونا چاہئے۔
سرزمین کشمیر کو پھر سے میدان جنگ بنانے والے بہت سارے عنصر ٹوہ میں بھی ہیں اور مکروہ عزائم بھی رکھتے ہیں۔ تازہ ترین اُبھر رہی صورتحال کے پیش نظر یہ ابھرتا منظرنامہ ان سارے عنصر کیلئے حوصلہ مندی کا باعث ہوسکتاہے۔ چاہے اس ذہنیت کے عنصر اندرون محاذ پر موجود ہوں یا خارجی محاذوں پر مورچہ بند ہوں پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی اشدضرورت ہے۔ اگر ایسا نہ کیاگیا تو حالات پھر سے بے قابو ہوجائیں گے جبکہ کشمیر تباہی وبربادی کے ایک نئے مرحلہ میں داخل ہوسکتا ہے ۔
پھر یہ بھی سوفیصد امکانات میں ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میںملوث دہشت گرد گروپوں کو تحریک وترغیب دے کر سرحد اور کنٹرول لائن کے قریب موجود لانچنگ پیڈوں پر جمع کرکے انہیں کشمیر کی طرف دھکیلنے کی نئی منصوبہ بندی کی جائے اور اس نئی منصوبہ بندی کی کسی حکمت عملی کے تحت ہی پاکستان کے بعض ذمہ داران اس طرح کی بیان بازی کا بازار گرم کررہے ہوں۔ اگر چہ فی الوقت قطعیت کے ساتھ کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے لیکن پاکستان کے حوالہ سے ماضی اگر کوئی حقیقت ہے تو اس نئی منصوبہ بندی کو خارج از بحث بھی قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زوال اور عروج

Next Post

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کے نیپالی گانے پر ڈانس کے چرچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کے نیپالی گانے پر ڈانس کے چرچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.