جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر استاد نے طالبات کے بال کاٹ دیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in عالمی خبریں
A A
انڈونیشیا میں صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر استاد نے طالبات کے بال کاٹ دیے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

کیف//
انڈونیشیا میں صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر اسکول ٹیچر نے 14 طالبات کے بال ہی کاٹ دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے قصبے لامونگن میں ایک سرکاری جونیئر ہائی اسکول کے ایک نامعلوم ٹیچر نے بدھ کو صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر 14 مسلم طالبات کے بال کاٹ دیے۔
اسکول کے ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ طالبات نے اسکارف کے اندر کپڑے کی بنی ٹوپی ( جس سے بال ماتھے پر نہیں آتے) نہیں پہنی تھی، جس کے باعث طالبات کے کچھ بال اسکارف سے باہر نظر آرہے تھے،یہ دیکھ کر ٹیچر نے مبینہ طور پر اسکارف سے باہر نظر آنے والے بال کاٹے۔
رپورٹس کے مطابق طالبات کے والدین کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگتے ہوئے بال کاٹنے والے ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ طالبات کو نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب فرانسیسی حکام نے اسکول میں عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسلم خواتین کے اسکول میں عبایا پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ فرانس کے اسکولوں میں اب عبایا پہننا ممکن نہیں ہوگا، 4 ستمبر کو اسکولوں میں واپسی سے قبل سربراہان اسکولوں کو’ قومی سطح پر وضع کردہ اصول ‘دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عراق، ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

Next Post

امریکا؛ یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک

امریکا؛ یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.