منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارہمولہ میں سال رواں کے دوران اب تک 54 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-25
in تازہ تریں
A A
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/25 اگست

منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک 54 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے مجاز حکام سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد سال رواں کے دوران اب تک 54 بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ / پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر یونین ٹریٹری کے مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا۔ان کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ منشیات فروش اوڑی، پٹن، بارہمولہ، کریری اور ٹنگمرگ علاقوں میں سرگرم تھے ۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ منشیات فروش کئی مقدموں میں ملوث تھے اور ضلع بارہمولہ میں منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ کئی کسیوں میں ملوث ہونے کے باوجود یہ لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے ۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات کلے خلاف جاری پائیدار مہم کے زمینی سطح پر انتہائی مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں اور ضلع میں منشیات کی وبا روبہ زوال ہے ۔

دریں اثنا ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

بیان میں ان منشیات فروشوں کی شناخت روف احمد وانی ولد نذیر احمد ساکن روشن آباد پنجورہ کنزر، بشیر احمد ملا ولد عبدالرزاق ملا ساکن دھوبی ون کنزر اور فاروق احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکن زس پورہ ٹنگمرگ کے بطور کی گئی ہے ۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ پنجورہ، کنزر، دھوبی ون ، زس پورہ، ٹنگمرگ اور ضلع بارہمولہ کے دیگر علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود یہ منشیات فروش اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے

۔

 

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے مٹی کے تودے گر آنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Next Post

مودی اورشی جن پنگ میں بات چےت دہلی کی درخواست پر نہیں ہو ئی :سیکریٹری خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post

مودی اورشی جن پنگ میں بات چےت دہلی کی درخواست پر نہیں ہو ئی :سیکریٹری خارجہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.