ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

آزادی کے ۷۶؍ سال

موازنہ کریں تو اپنے آپ پر رشک آتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-15
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

آزادی کے ۷۶؍ سال گذر گئے اور ۷۷ ویں سال میں داخل ہورہے ہیں۔ آزادی کے ان گذرے سالوں پر محض طائرانہ نگاہ دوڑائی جاتی ہے تو کچھ کھونے سے کہیں زیادہ پاتا ہوا محسوس ہورہاہے۔ اس مدت کے دوران ملک کی سب سے بڑی کامیابی یہ رہی کہ جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ومضبوط ہوئے۔ معاشی استحکام پائیداری کے مراحل سے گذرتے اب مستقل ہیت کے راستے پر گامزن ہے اور اقتصادی ماہرین ، اقتصادی تجزیہ کاروں اور معیشت کے مختلف پہلوئوں سے وابستہ پنڈتوں کی مانیں تو اگلے چند برسوں میں معیشت کا یہ حجم پانچ ٹریلین کی حد کو پار کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔
زندگی کے مختلف شعبوں کی ترقی اور اس حوالہ سے ان شعبوں میں خود کفالت کے حصول اور کامیابیوں پر نظر ڈالی جاتی ہے تو بہت کم شعبے اب ایسے باقی رہتے د کھا ئی دے رہے ہیں جن کے حوالہ سے ابھی خود کفالت کی منزل حاصل نہیں کی جاسکی ہے لیکن اس سمت میں جدوجہد جاری ہے۔ زراعت، باغبانی، ہینڈی کرافٹس ،گھریلو صنعتوں ، سیاحت، سائنس ، ڈیری ڈیولپمنٹ ، کچھ ایسے شعبے ہیں جن میں توقعات  سے کہیں زیادہ ترقی اور پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔ اس تعلق سے خلائی پروگراموں اور پروجیکٹوں کاحوالہ دینا بے جا نہ ہوگا۔ اس شعبے میں لانچنگ کی سہولیات اب دوسرے ملکوں کیلئے بھی فراہم کی جارہی ہے جو اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ دوسرے ممالک جوان خدمات سے مستفید ہورہے ہیں ہندوستان کی خلائی پروگراموں اور سہولیات کے حوالہ سے پروجیکٹوں کی کامیاب عمل آوری کا برملا اعتراف کررہے ہیں۔
ایسی کسی بھی نوعیت کی ترقی اور پیش رفت کیلئے نہ صرف امن بُنیادی شرط ہے بلکہ سیاسی استحکام اور پھر حکمرانی (گورنننس) کے حوالہ سے قیادت کا متحرک، فعال اور مثبت انداز فکر کے ساتھ آگے بڑھنے کی صلاحیت کا ہونا لازم وملزوم ہے۔ ہندوستان بحیثیت نو زائد ملک آزادی کے پہلے ہی دن سے خوش قسمت رہا کہ اسے ہر شعبے کے حوالہ سے متحرک اور فعال قیادت نصیب ہو ئی، جس کا تسلسل فی الوقت تک جاری ہے ، اگر چہ کچھ درمیانی وقفے کے دوران سیاسی عدم استحکام اور سیاسی نوعیت کے کچھ غلط اقدامات اور بے شعور اور ناپختہ قیادت کے نتیجہ میں چند ایک دھچکے اور جھٹکے بھی لگے،لیکن یہ دھچکے وقتی تھے ملک کے رائے دہندگان نے وقت پر ان سیاسی اور طبقاتی نوعیت کے دھچکوں کو محسوس کیا، ان کے نتائج اور جاری رہنے کی صورت میں ان کے امکانی دور رس اثرات کا احساس اپنے اندر محسو س کرتے ہوئے تبدیلی کا راستہ اختیا رکیا۔
ملک کی کم وبیش ہر اہم شعبے میں حاصل کامیابیوں اور پیش رفت کا موازنہ جب ہم سے ایک دن قبل آزادی پانے والے ہمسایہ ملک کے ساتھ کیا جاتا ہے تو فرق واضح طور سے محسوس بھی کی جارہی ہے اور زمین پر نظربھی آرہی ہے۔ وہ ہمسایہ نہ صرف بدترین سیاسی بحرانوں سے دو چار چلا آرہا ہے بلکہ گورننس کے حوالہ سے گذرے ۷۶؍ برسوں کے دوران کورپٹ اور بدعنوان لوگ بھاگ ڈور سنبھالتے رہے جنہوںنے نہ صرف معاشرتی سطح پر مختلف نظریات اور عقائد کے طبقاتی نظام کو استحکام عطاکیا بلکہ لوٹ مار کی ایسی ایسی داستانیں رقم کی جن داستانوں کے حوالوں سے اب قصے اور کہانیوں کے ناقابل یقین واقعات اور معاملات ایک ایک کرکے بے نقاب ہوکر سامنے آرہے ہیں۔
ملک کے سیاسی نظام کو بدعنوان کو رپٹ نظام کی بُنیادیں عطاکرنے کیلئے اُس ہمسایہ ملک کاہر سیاستدان اپنا کردار اداکرتارہا، دیکھا دیکھی میں عدلیہ ، فوج ، ایڈمنسٹریشن اور دوسرے ذمہ دار ادارے اس بہتی گنگا میں بے روک ٹوک ڈبکیاں لگاتے چلے آرہے ہیں وہیں آج کی تاریخ میں منظرنامہ یہ ہے کہ ریاست کے اندر بیک وقت کئی اداروں نے اپنی اپنی ریاستوں کی تشکیل میںکامیابی حاصل کرلی ہے بلکہ اپنے اپنے ادارتی اور انفرادی مفادات کے حصول اور تحفظ کیلئے وہ ایک دوسرے سے باہم گریباں بھی ہیں۔
کل ۱۴؍اگست پاکستان نے اپنا ۷۷؍واں یوم آزادی منایا اور آج ۱۵؍اگست ہندوستان اپنا ۷۷؍ یوم آزادی منارہاہے۔ موازنہ کرنے پر ایک عجیب سی کیفیت محسوس او رمنظرنامہ دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں پاکستان میںمختلف سیاسی نظریات کاحامل ایک مخصوص طبقہ عین اس وقت جب وہ یوم آزادی منارہا ہے نہ صرف اپنے ملک کا پاسپورٹ پھاڑ رہا ہے بلکہ علل اعلان کہہ رہا ہے کہ ’ میرامخصوص سیاستدان نہیں تو پاکستان بھی نہیں‘ اس کے برعکس سرحد کے اِ س پار سکولی بچوں سے لے کر جوان اور بزرگ ، تعلیم اور غیر تعلیم یافتہ، کاریگر اور مزدور، دفاتر میں فرائض انجام دے رہا کلرک سے لے کر ناظم محکمہ تک ترنگا ریلیوں میں شرکت کر کے اپنے احساسات اور جذبات کا مظاہرہ کررہاہے۔ سرحد کے اِس پار ۷۷؍ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ترنگا ریلیوں میں بھر پور شرکت اور حصہ داری اس امر کو بھی واضح کررہاہے کہ معاشرتی اور سیاسی سطح پر کوئی تفریق نہیں۔ لیکن سرحد کے اُس پار ، ملک کی یوم آزادی کے موقعہ پر بھی معاشرتی اور سیاسی سطح پر تفریق واضح ہی نظرنہیںآرہا ہے بلکہ اس تفریق کا عملی مظاہرہ بھی ہورہاہے۔
یہی وجہ ہے کہ سرحد کے اُس پار کا ہمارا ہمسایہ ۷۶؍ سال گذرنے کے باوجود اپنے معاشی بحران پر اسی سیاسی اور معاشرتی تفریق اور سب سے زیادہ بدعنوان اور کورپٹ خصائل کے نتیجہ میں قابو نہیں پاسکا ہے ۔ ہندوستان کی ایک سوچالیس کروڑ نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے اپنے ہمسایہ کا یہ حشر نوشتہ دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ نوشتہ دیوار ان کیلئے یہ پیغام دے رہاہے کہ وہ ملک کے حال، مستقبل اور ترقی کی رفتار کی بقاء کی خاطر اپنے اندر کے نظریاتی تفرقات، جو کچھ بھی ہوں کے خولوں سے خود کو آزاد کریں، اس حوالہ سے اُس گنگا جمنی تہذیب جو اثاثے کی صورت میں سامنے ہے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مستحکم اور پائیداری عطاکرنے کیلئے اپنا فکری اور عملی کردا راور فریضہ ادا کریں۔ اس گنگا جمنی وراثت کو ختم کرنے کیلئے کئی منفی قوتیں میدان میںسرگرم ہیں جو نظریاتی عقائد کو بُنیاد بناکر تفریق پید اکرنے کے درپے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کا سچ!

Next Post

ایشیاکپ؛ رویندرا جڈیجا نے پاک بھارت مقابلے پر خاموشی توڑ دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
جڈیجہ بنگلہ دیش کے دورے سے باہر رہ سکتے ہیں

ایشیاکپ؛ رویندرا جڈیجا نے پاک بھارت مقابلے پر خاموشی توڑ دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.