ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی کے انتظامات مزیدسخت

تجارتی مراکز تاریخی لالچوک، جہانگیر چوک، بٹہ مالو میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-09
in اہم ترین
A A
یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی کے انتظامات مزیدسخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
یوم آزادی کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سرینگر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سرینگر میں کئی مقامات بشمول تجارتی مراکز تاریخی لالچوک، جہانگیر چوک، بٹہ مالو وغیرہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے ۔
نامہ نگار نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اور ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ چھ کی جاتی ہے ۔موصوف نے کہا کہ کئی مقامات پر اضافی چیک پوائٹس قائم کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے سری نگر اور گرد و نواح علاقوں کی فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز کا استعمال کیا۔
حکام نے بتایا کہ۱۵؍اگست کے پیش نظر سول لائنز علاقوں کی ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا’فضائی نگرانی کا یہ سلسلہ۱۵؍اگست تک جاری رہے گا۔ ان ڈرونز کی مدد سے ہم کسی بھی تخریبی منصوبے کو ٹال سکتے ہیں‘‘۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائیگا:چیف سیکریٹری

Next Post

یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.