سرینگر//
پولیس نے سرینگر میں مبینہ طور لڑکیوں پر نا شائستہ فقرے کسنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس نے ان دو نوجوانوں کی گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت سیف اللہ ولد شمیم خشو اور رقیب حافظ ولد اعجاز حافظ ساکنان نٹی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
سرینگر پولیس نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’چھیڑ چھاڑ کرنے والے دو نوجوانوں سیف اللہ ولد شمیم خشو اور رقیب حافظ ولد اعجاز حافظ ساکنان نٹی پورہ کو سی آر پی سی کی دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا اور ان کی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا‘‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا’’کچھ لڑکیوں نے اطلاع دی کہ بمنہ ‘ بٹہ مالو روڈ پر کار میں سفر کے دوران ان لڑکوں نے ان پر نا زیبا فقرے کسے ۔‘‘