تل ابیب //
اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ نے دونوں ممالک کی طرف سے تیار کردہ میزائل دفاعی نظام فن لینڈ کو فروخت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے گرین لائٹ ملنے کے بعد اسرائیل 316 ملین یورو یا 345.8ملین ڈالر کے معاہدے میں فن لینڈ کو جدید فضائی دفاعی نظام ’’ڈیوڈز سلنگ‘‘ کی فروخت مکمل کر سکتا ہے۔وزارت نے کہا کہ سسٹم کا فن لینڈ ورژن فن لینڈ کے صنعتی شعبے کے اشتراک سے اسرائیلی اور امریکی کمپنیاں تیار کریں گی۔ اس کی قیادت اسرائیلی ایڈوانسڈ سسٹمز رافیل اور امریکن ریتھیون ٹیکنالوجیز کریں گی۔