اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ضرورت پڑی تو ایل او سی پار کرسکتے ہیں‘

کرگل میں پاکستان نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ کر بھارت پر جنگ مسلط کر دی تھی:راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-27
in اہم ترین
A A
’ضرورت پڑی تو ایل او سی پار کرسکتے ہیں‘

DRAS, JULY 26 (UNI):- Defence Minister Rajnath Singh laying a wreath at Kargil War Memorial in Dras, Ladakh on the occasion of Kargil Vijay Diwas on Wednesday.UNI PHOTO-39U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
وزیر دفاع‘ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں کہ وہ بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے کیونکہ ہمارے بہادر جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے جیسا کہ مسلح افواج کو بتا دیا گیا ہے ۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا’’بھارت تمام ممالک کی بڑی عزت کرتا ہے اور بین الاقوامی طرز عمل کیلئے مقرر کردہ اصولوں پر بھی عمل کرتا ہے لیکن اس کی دریا دلی کو کمزوری نہیں سمجھا جا سکتا‘‘۔
سنگھ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو۲۴ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں کرگل جنگ کی یادگار پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔
وزیر دفاع نے کہا’’نریندر مودی قیادت والی حکومت بہت ہی واضح ہے اور ضرورت پڑنے پر سرحد پار آپریشن شروع کرنے کیلئے مسلح افواج کو کھلی چھوٹ دی ہے ‘‘۔
سنگھ کا کہنا تھا’’۱۹۹۹میں اگر ہم نے سرحد پار نہیں کی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ایسے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے ، ہم ایسا کرسکتے تھے ، کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ایسا کریں گے ‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا’’میں ان بہادر فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادر وطن کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، میں ان بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کو ترجیح دے کر اس کیلئے اپنی زندگیاں نچھاور کرنے سے کوئی پس و پیش نہیں کیا‘‘۔
لوگوں کو یہ یقین دلاتے ہوئے کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ، انہوں نے کہا’’ہم جانتے ہیں جب تک آپ (فوج) ہمارے سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں تب تک کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا ہے ‘‘۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا’’کرگل میں ہی نہیں بلکہ آزادی سے آپ کی بہادری کے کارناموں سے ملک کا سر فخر سے بلند ہے ‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ کرگل جنگ بھارت پر مسلط کر دی گئی تھی۔انہوں نے کہا’’پاکستان نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، بھارت پر جنگ مسلط کر دی گئی، میں اپنے بہادر بیٹوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو ترجیح دے کر اپنی زندگیاں قربان کیں‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا’’جب بھی کبھی جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو عوام فوج کی حمایت کرتی ہے میں لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ ایسی صورتحال میں فوج کی براہ راست حمایت کریں‘‘۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے اور حکومت ملک کے وقار کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے ۔
دریں اثنا چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی کرگل جنگ یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
بتادیں کہ کرگل وجے دیوس پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح کے یاد میں منایا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے‘

Next Post

کرگل وجے دیوس:ایل جی سنہا کا شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
کرگل وجے دیوس:ایل جی سنہا کا شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

کرگل وجے دیوس:ایل جی سنہا کا شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.