جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کولمبو میں پاکستان فرنٹ فٹ پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in کھیل
A A
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی قومی اسکواڈ کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

کولمبو/۲۴جولائی//
ابرار احمد (69/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد عبداللہ شفیق (74 ناٹ آؤٹ) اور شان مسعود (51) کی مضبوط نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کر لیا۔
پاکستان نے ٹاس ہار کر سری لنکا کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے اور اب وہ سری لنکا کی برتری ختم کرنے سے صرف 21 رنز کی دوری پر ہے۔
پاکستان نے دن کا آغاز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی سوئنگ سے کیا۔ سری لنکن اوپنر نشان مدوشنکا بدقسمت رن آؤٹ کا شکار ہوگئے جس کے کچھ دیر بعد شاہین نے کوسل مینڈس کو آؤٹ کردیا۔ نسیم نے دیموتھ کرونارتنے، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کی صورت میں سری لنکا کے تمام تجربہ کار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
ابرار، جنہوں نے دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا تھا، پھر برتری حاصل کی۔ انہوں نے سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دھننجے ڈی سلوا کو آؤٹ کرنے کے علاوہ سدیرا سماراویکراما، رمیش مینڈس اور اسیتا فرنینڈو کی وکٹیں لے کر سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ دھنجے نے 68 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے لیکن حمایت نہ ملنے کی وجہ سے پوری ٹیم 48.4 اوور میں 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس کے بعد پاکستان نے بلے بازی سے بھی سری لنکا پر کوئی رعایت نہیں کی۔ امام الحق بھلے ہی چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہوں لیکن عبداللہ اور شان نے کافی دیر تک چھ سے زیادہ کی شرح سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ مسعود 47 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شفیق اور بابر اعظم نے دن کا آخری اوور تحمل سے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک عبداللہ 99 گیندوں پر 74 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ بابر 21 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانچویں ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں

Next Post

شعیب اختر ورلڈ کپ پرومو میں بابر اعظم کو نظر انداز کیے جانے پر برہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
بالی ووڈ سے آفر آئی تھی، شعیب اختر

شعیب اختر ورلڈ کپ پرومو میں بابر اعظم کو نظر انداز کیے جانے پر برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.