واشنگٹن///
امریکا کے شام میں ڈرون حملے میں داعش کا سربراہ ہلاک ہوگیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرون حملہ شام کے شہر حلب میں کیا گیا۔ امریکی فوج کے ڈرون نے موٹر سائیکل پر سوار اسامہ المہاجر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل علاقے میں موجود روسی طیاروں نے امریکی ڈرون کو گھیرنے کی کوشش کی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ایرک کوریلا نے بیان میں کہا کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ پورے خطے میں داعش کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔