سرینگر///
سید محمد الطاف بخاری، سینئر سیاست دان اور صدر جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی۔
بخاری نے جموں کشمیر کے لیے ’وزیر اعظم کی فوڈ سپلیمنٹیشن برائے ترجیحی گھریلو اسکیم‘ شروع کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔
بخاری نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر مزید تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ یو ٹی حکومت نے آج ہی جموں کشمیر میں ترجیحی کنبوں کیلئے ۱۰ کلو گرام اضافی راشن دینے کا اعلان کیا ۔ چاول فی کلو ۲۵ روپے میں فراہم کئے جائیں گے ۔