منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قاضی گنڈ میں پنجاب کے۲منشیات اسمگلر گرفتار‘ نشہ آور مواد بر آمد: ایس ایس پی

’ جو پہلے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں ان میں منشیات اسمگلروں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-07
in اہم ترین
A A
قاضی گنڈ میں پنجاب کے۲منشیات اسمگلر گرفتار‘ نشہ آور مواد بر آمد: ایس ایس پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
ایس ایس پی انٹی نارکوٹیکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) جموں و کشمیر راج کمار کا کہنا ہے کہ قاضی گنڈ میں بین ریاستی نارکو سمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ۲؍اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔
راج کمار نے جمعرات کو میڈیا کو تفصیلات فراہم کررتے ہوئے کہا کہ نارکو تجارت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے ہم نے گذشتہ روز ایک آپریشن کے دوران شمپورہ قاضی گنڈ میں ایک انووا گاڑی کو روکا اور اس کی تلاشی کی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے خشخاش بھوسے کے۳۲پاکیٹ بر آمد کئے گئے اور گرادس پور پنجاب سے تعلق رکھنے والے دونوں اسمگلروںکو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں ملوث انووا گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔راج کمار نے بتایا کہ گاڑی میں سوار دو منشیات فروش جن کی شناخت امندیپ سنگھ اور منوہر سنگھ ساکنان گرداس پور پنجاب کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ اس کیس کے متعلق مزید روابط کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
راج کمار نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران اے این ٹی ایف نے۵کیس رجسٹر کئے جن میں سے ۴؍اے این ٹی ایف پولیس اسٹیشن جموں اور ایک کیس اے این ٹی ایف پولیس اسٹیشن کشمیر میں درج کیا گیا۔
پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن جموں اور کشمیر نے گذشتہ ایک ماہ دوران کافی اچھا کام کیا ہے ۔ کمار نے کہا کہ جو پہلے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں ان میں منشیات اسمگلروں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران۵کلو چرس‘۲۰۰کوڈین بوتلیں‘ الپرازوم کی ۹۰۰گولیوں کے علاوہ دیگر منیشات بھی بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ منشیات سمگلنگ کا تعلق ثابت ہوگیا تو ان کی جائیداد بھی ضبط کی جائے گی۔انہوں نے لوگوں سے منشیات اسمگلروں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ زیادہ سے زیادہ کیسز کو رجسٹر کیا جاسکے اور اس بیماری کو جلد سے جلد جڑ سے اکھاڑ دیا جائے ۔
ان کے مطابق گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں مزید گرفتاریوں کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ منشیات فروشوں کا کن لوگوں کے ساتھ رابطے تھے اس کی بھی تحقیقات شروع کی گئی اور جو کوئی بھی ملوث ہوگا اس کی جائیداد قرق کی جائے گی۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کو جانکاری فراہم کرنی چاہئے تاکہ اس گورکھ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی سماج کیلئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر سب کو آگے آنا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ایم سی جموں کی پرنسپل کے دفتر اور گھر پر کرائم برانچ کا چھاپہ

Next Post

پائین شہر میںسمارٹ میٹروںکی تنصیب کیخلاف دوسرے دن بھی احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
پائین شہر میںسمارٹ میٹروںکی تنصیب کیخلاف دوسرے دن بھی احتجاج

پائین شہر میںسمارٹ میٹروںکی تنصیب کیخلاف دوسرے دن بھی احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.