جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سپریم کو رٹ کادفعہ ۳۷۰ پر جو بھی فیصلہ آئیگا وہ ملک کے مفاد میں ہو گا :رینا

’ہمیں عدالتوں پو پورا بھروسہ ہے کیونکہ ملک کا جوڈیشل نظام کافی مضبوط ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-05
in اہم ترین
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
جموںکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) یونٹ کے صدر ‘رویندر رینا نے منگل کے روز کہاکہ دفعہ۳۷۰ پر ۱۱جولائی سے سپریم کورٹ میں سماعت ہور ہی ہے اور جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک کے مفاد میں ہوگا۔
رینا نے کہاکہ عدالتوں میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے لئے جاتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ سماج کے سبھی طبقوں کی رائے کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے یقینا سپریم کورٹ اس معاملے پر حتمی فیصلہ دے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
دفعہ۳۷۰پر سپریم کورٹ میں شنوائی ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رینا نے کہا کہ جب اس قانون کو نافذ کیا گیا تو اس وقت پارلیمنٹ میں بحث ہوئی اور جب اس کو منسوخ کیا گیا تو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث اور ووٹنگ ہوئی جس کے بعد اس قانون کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ کچھ افراد نے اس قانون کو منسوخ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی اور اب عدالت عظمیٰ نے گیارہ جولائی سے اس پر سماعت کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس حوالے سے ججوں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
رینا نے کہاکہ چونکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہذا اس پر لب کشائی کرنا غیر قانونی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عدالتوں پو پورا بھروسہ ہے کیونکہ ملک کا جوڈیشل نظام کافی مضبوط ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے اس معاملے پر بہتر طریقے سے شنوائی ہوگی اور بحث و مباحثہ کے بعد ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔
بی جے پی یونٹ صدر کے مطابق جو بھی فیصلے آئے گا وہ ملک کے مفاد میں ہوگا کیونکہ عدالتوں میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے لئے جاتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ سماج کے سبھی طبقوں اور انصاف کا خیال رکھتے ہوئے یقینا اس معاملے پر فیصلہ سنائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر سبھی مطمئن ہونگے ۔
رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے غریبوں کو پانچ مرلہ اراضی اور مکان تعمیر کرنے کا جو فیصلہ لیا وہ تاریخی ہے ۔
ان کے مطابق اس بڑے فیصلے کیلئے وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بی جے پی یونٹ صدر نے مزید بتایا کہ سابقہ حکومتوں نے جموںکشمیر کے لوگوں کو گمراہ کرکے انہیں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا ۔
رینا نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے یہاں کے لوگوں پر ظلم کیا اور روشنی کے نام پر مفاد خصوصی رکھنے والے سیاستدانوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے غریبوں کیلئے دروازے بند کردئے تھے تاہم موجودہ سرکار نے غریبوں کو مفت زمین دینے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند اقدام ہے اورا س کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے لگائے گئے الزام کہ ای ڈی کا غلط استعمال ہو رہا ہے کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ ان لوگوں کی سیاسی زمین کھسک چکی ہے اور ملک کے لوگوں نے انہیں مسترد کیا جس وجہ وہ پروپگنڈ ا کر رہے ہیں ، کھبی پٹنہ میں جاکر وہاں پر پروپگنڈا کرتے ہیں تو کھبی بنگلور کے اندر سازشیں رچاتے ہیں۔
رینانے بتایا ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ مودی جی نے سب کا ساتھ ، سب کا وشواس اور سب کا وکاس مشن کے تحت ہی کام کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں۲بھتہ خور گرفتار‘

Next Post

ہم اپنے دم پر حکومت بنائیں گے‘بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی ضرورت نہیں :عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ

ہم اپنے دم پر حکومت بنائیں گے‘بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی ضرورت نہیں :عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.