پیرس//
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے انتخابات سے دو دن قبل انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین پر اپنی برتری 14 فیصد قائم کرلی ہے۔ یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔20-22 اپریل کے دوران باوپینین وے اور ’کیا پارٹنرس فار لیس اکوس اینڈ ریڈیو کلاسک‘ کے ذریعے کرائے گئے 2,329 لوگوں کے سروے کے مطابق 57 فیصد میکرون کو ووٹ دینے کو ترجیح دیں گے جبکہ 43 فیصد لی پین کو ووٹ دیں گے۔
پہلے راؤنڈ کے اختتام تک میکرون کو پانچ فیصد سے بھی کم برتری حاصل تھی لیکن انتہائی بائیں بازو کے رہنما جین لوک میلنکون نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ لی پین کے خلاف ووٹ دیں۔ بہت سے دوسرے بائیں بازو اور سبز امیدواروں نے میکرون کی حمایت کی، جب کہ دائیں بازو نے لی پین کا ساتھ دیا۔
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ میلنکون کے حامیوں میں سے 54 فیصد نے میکرون کو ووٹ دیا جب کہ 23 فیصد نے لی پین کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ انتہائی دائیں بازو کے ایرک زیمور بھی بالترتیب 88 فیصد اور 6فیصد کے تناسب سے اپنے ووٹروں کو لی پین اور میکرون کے درمیان تقسیم کر سکتے ہیں۔