منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویرات کوہلی کا بہترین کھیل سامنے آنا ابھی باقی ہے: احمد شہزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-24
in کھیل
A A
ویرات کوہلی کا بہترین کھیل سامنے آنا ابھی باقی ہے: احمد شہزاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

لاہور// پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بہترین ٹائم آنا ابھی باقی ہے۔ 31 سالہ احمد شہزاد جن کا ماضی میں اکثر کوہلی سے موازنہ کیا جاتا تھا، سابق ہندوستانی کپتان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ہندوستانی بلے باز کی میراث کے بارے میں بات کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتے تھے۔ جمعرات کو ایک پوڈ کاسٹ میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ "ہم ایک دوسرے کے لئے باہمی احترام رکھتے ہیں ، جب بھی مجھے کرکٹ کے حوالے سے کسی مشورے کی ضرورت پڑی وہ میری مدد کرنے کے لیے مہربان رہے ،میں ایک کھلاڑی کے طور پر اس کا واقعی احترام کرتا ہوں، اس نے خود کو ڈرامائی طور پر بدل لیا ہے‘‘۔
پاکستانی اوپنر کے پاس 34 سالہ سابق بھارتی کپتان کے لیے احترام کے سوا کچھ نہیں تھا ،جس طرح اس نے جسمانی طور پر خود کو تبدیل کیا کیونکہ وہ اپنے انڈر 19 دنوں میں تھوڑا موٹے تھے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ "جب وہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران منظر عام پر آیا تو وہ تھوڑا موٹا تھا لیکن جس طرح سے اس نے خود کو تبدیل کیا، نہ صرف کرکٹ کے پہلو سے بلکہ عمومی طور پر بھی یہ قابل تعریف ہے۔
احمد شہزاد نے یہ بھی بتایا کہ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان کتنا مضبوط تھا کیونکہ اس نے ہندوستان کو 2021ء میں پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل میں پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کوہلی ہندوستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئی بلندیوں پر لے گئے۔ میں نے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جس نے اتنی جلدی ڈھل لیا ہو۔ مجھے لگتا ہے، اس کا بہترین ٹائم ابھی آنا باقی ہے‘‘۔
واضح رہے کہ کوہلی نے 68 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی تھی، یہ کسی بھی ہندوستانی کپتان کے سب سے طویل فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچ ہیں، وہ 40 ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ہندوستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی بن گئے۔ ویرات کوہلی نے بطور کپتان گھر پر سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے ہندوستان میں 24 ٹیسٹ میچ جیتے اور ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے بطور کپتان گھر پر 21 ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔
34 سالہ کرکٹر نے بطور کپتان 20 ٹیسٹ سنچریاں بھی اسکور کیں ، وہ صرف جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ سے پیچھے ہیں جنہوں نے ہندوستانی بیٹر سے 5 زیادہ سنچریاں سکور کیں۔ کوہلی کی تمام 7 ٹیسٹ ڈبل سنچریاں بطور ٹیسٹ کپتان بنیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری لنکا کے سابق کھلاڑی سورج رندیو ‘بس ڈرائیور’ بن گئے

Next Post

بی سی سی آئی پر دولت کی لالچ میں کرکٹ کو نظرانداز کرنے کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

بی سی سی آئی پر دولت کی لالچ میں کرکٹ کو نظرانداز کرنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.