اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ’کوہلی کو آؤٹ کرنے کیلیے بال ٹیمپرنگ‘کی گئی : باسط علی کا دعوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-10
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

لاہور//پاکستان کے سابق مڈل آرڈ بلے باز باسط علی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر حیران کن انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلین ٹیم نے ورات کوہلی اور چیتیشور پجارا کو بال ٹیمپرنگ کے ذریعے آوٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اورکینگروز مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 469 رن بنائے جبکہ ہندوستانی ٹیم نے 151 رنز پر ہی اپنے 5 وکٹ گنوا دی ہیں۔ ہندوستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو جلد پویلین بھیجنے پر آسٹریلین بائولرز کی تعریف کی جارہی ہے۔ تاہم ایسے میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے آسٹریلین بائولرز پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر انھوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی کمنٹری باکس میں بیٹھے لوگوں اور میدان میں موجود امپائرز کو کچھ نظر ہی نہیں آیا۔ صاف دکھائی دیا کہ آسٹریلیا نے کس طرح سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے لیکن کوئی بھی اس کی بات نہیں کر رہا۔ نہ ہی کسی بلے باز کو حیرانی ہوئی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟
انھوں نے کہا کہ انڈین اننگز کے 16ویں اوور اور 18ویں اوور میں اس بات کا واضح ثبوت موجود ہے کہ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ 18ویں اوور کے دوران گیند کا حلیہ خراب ہونے کے سبب امپائر کی ہدایت پر گیند تبدیل کی گئی لیکن جب میدان میں گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لے لی گئی۔ جس گیند پر وراٹ کوہلی آؤٹ ہوئے اس گیند کی چمک دیکھنے کے قابل تھی۔ اسی طرح جب جڈیجا نے شاٹ کھیلا تو انھوں نے گیند کو آن سائیڈ کی طرف مارا لیکن گیند اوور پوائنٹ کے اوپر گئی۔ سوال ہے کہ کیا امپائر اندھا تھا؟ اوپر والا ہی جانیں کہ وہاں بیٹھے کسی کو بھی یہ چیز کیوں نظر نہیں آئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فاروق عبداللہ کا اپوزیشن کے ساتھ ہنی مون

Next Post

جوکووچ ریکارڈ 23 ویں گرینڈ سلیم سے ایک قدم دور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے

جوکووچ ریکارڈ 23 ویں گرینڈ سلیم سے ایک قدم دور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.