جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطینی رہنما کا گھر مسمار کردیا؛ مظاہرین پرگولیاں برسا دیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-09
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان ازجان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

< غزہ//
مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران نوجوانوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں صحافی سمیت 6 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں 100 اہلکاروں پر مشتمل اسرائیلی فوجی کا دستہ فلسطینی قیدی اسلام فروخ کے تین منزلہ گھر کو مسمار کرنے پہنچے جہاں ان کی والدین اور چار بہنیں رہائش پذیر تھیں۔
یاد رہے کہ اسلام فروغ تحریک آزادیٔ فلسطین کے سرگرم کارکن ہیں جنھیں دسمبر میں یروشلم بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔اسلام فروغ کے گھر کی مسماری کے وقت علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے گھر کے آگے ڈھال بن گئے۔
قابض اسرائیلی فوج نے اپنے مذموم عزائم کو خاک میں ملتے دیکھا تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور پھر براہ راست گولیاں برسا دیں۔ گھر کی پہلی منزل کو تباہ کردیا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق فائرنگ میں ایک فوٹو جرنلسٹ مومین سمرین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوانوں نے حملہ کیا، پتھراؤ کیا اور پیٹرول بوتل بم دھماکے کیے جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان اسرائیلی فوجیوں کو غیر قانونی اقدام سے روکنے کے لیے ان پر پیٹرول بم پھینک رہے ہیں جس سے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی عارضی طور پر رک جاتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس تاحال اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 158 فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ 20 اسرائیلی اور 2 غیر ملکی شہری بھی مارے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس: ہم ترکیہ کے تعمیری موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں

Next Post

افغانستان : تین مختلف سڑک حادثات 33 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

افغانستان : تین مختلف سڑک حادثات 33 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.