ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کرگل:گاڑی لڑھک گئی‘ خاتون ہلاک‘ کمسن لاپتہ‘پانچ دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-07
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
کرگل کے کاکسار علاقے میں ایک آلٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک‘پانچ دیگر زخمی ہوئے جبکہ کمسن بچہ لاپتہ ہو گیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق کرگل کے کاکسار علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب عازمین حج کو وداع کرنے کے بعد واپسی پر ایک آلٹو گاڑی دریا میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچی اور بچاؤ کارروائی شروع کی گئی جس دوران پانی سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی جبکہ پانچ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک چار سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا ہے جس کو تلاش کرنے کی خاطر ایس ڈی آر ایف کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی کنبے کے سات افراد سوار تھے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
اس دوران شمالی ضلع کپواڑہ میں منگل کے روز ایک کمسن بچی ٹرک سے گرنے کے باعث برسر موقع ہی از جان ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق شمالی ضلع کپواڑہ کے زنگلی علاقے میں منگل کے روز کمسن بچی ٹرک سے گرنے کے باعث شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال کپواڑہ پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
بچی کی شناخت پانچ سالہ دیبا جان دختر غلام نبی خان ساکن زانگلی کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا سرینگر کے نوگام علاقے میں منگل کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بانہال سے تعلق رکھنے والے شہری کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ نوگام ریلوے کراسنگ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت ایوب نائیک ساکن بانہال کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’فلموں کی شونٹنگ سے کشمیر میں روزگار بڑھ جائے گا‘

Next Post

امر ناتھ یاترا: روزانہ میٹنگوں میں جائزہ لیا جارہا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
وادی کشمیر سالانہ امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے تیار

امر ناتھ یاترا: روزانہ میٹنگوں میں جائزہ لیا جارہا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.