جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیلنے کی تحریک ملتی ہے: وراٹ کوہلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-07
in کھیل
A A
کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لندن//ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل سے قبل کہا ہے کہ آسٹریلیا کی مہارت اور "مسابقتی رویہ” انہیں بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔
کوہلی نے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ بات چیت میں کہا، "میں (آسٹریلیا کی) ذہنیت کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ اتنے مسابقتی لوگ، 11 میں سے 11 ایک ہی سمت میں سوچتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ میچ میں کیا ہو رہا ہے۔ انہیں جہاں موقع ملتا ہے اس کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ایسی ٹیم کے خلاف میری تحریک میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ایسی ٹیم جو اتنی مسابقتی ہے اورجس کی مہارت اتنی زیادہ ہے، ایسی ٹیم کے خلاف مجھے اپنے کھیل کی سطح کو بڑھانا ہی پڑتا ہے۔ اس ٹیم کی مہارت ایسی ہے کہ ایک بار آگے آنے پریہ آپ کو میچ میں واپس آنے کا موقع ہی نہیں دیں گے۔ اسی وجہ سے مجھے اپنا کھیل دوسری سطح پرلے جانا ہی پڑے گا۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی فائنل بدھ کو یہاں اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ کوہلی نے میچ سے قبل کہا کہ اوول میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا اور بلے بازوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔
کوہلی نے کہا، "میرے خیال میں اوول چیلنجنگ ہو گا، ہمیں فلیٹ پچ نہیں ملے گی اور بلے بازوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے نظم و ضبط پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔ اس لیے آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔ ہم اس امید کے ساتھ نہیں جاسکتے کہ اوول کی پچ ہمیشہ کی طرح ہو گی۔”
ہندوستان نے اس سے قبل 2021 میں بھی ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں اسے نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی۔ اس بار جیتنے کی امید کرتے ہوئے، کوہلی نے کہا کہ جو بھی اوول کے حالات کے مطابق بہتر انداز میں ڈھال لے گا، وہ جیت جائے گا۔
انہوں نے کہا، ’’ہمیں حالات کے مطابق ڈھلنا ہوگا، ہمارے پاس صرف ایک میچ ہے اس لیے جو بھی حالات کے مطابق بہتر طورپر ڈھلے گا وہ میچ جیت جائے گا۔ یہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی خوبصورتی ہے۔ دو ٹیمیں جو گھریلو حالات میں میں نہیں ہیں۔ اس لیے یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں کس طرح سے صورتحال کو ایڈجسٹ کرتی ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ممکن

Next Post

بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلیے نامزد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلیے نامزد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.