جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام ۱۵جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-04
in اہم ترین
A A
’امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام ۱۵جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا‘

DG Border Roads Organization (BRO) Rajeev Chaudhary addressing a press conference regarding Amarnaath yatra track. The yatra is scheduled to begin from July 1, on Saturday. UNI PHOTO-54U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شمالی کمان کے سربراہ کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

بالائی حصوں میںبرفباری کا امکان:کسان آج سے دھان کی فصل کی کٹائی سے احتراز کریں :محکمہ موسمیات

سرینگر//
بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کا کہنا ہے کہ امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام۱۵جون سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو۸۰میٹر کی بلندیوں پر واقع امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو ۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
سرینگر میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بی آر او کے دائرہ ٔکار میں برف ہٹانا‘ ٹریک کی کشادگی،فٹ برجوں کی بحالی،ٹوٹی ہوئی دیواروں کی تعمیر نو وغیرہ شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بالتل سے گھپا تک کے ٹریک کی دیکھ بھال اس سے قبل محکمہ تعمیرات عامہ جموں و کشمیر نے کی تھی اور چندن واری سے پوتر گھپا تک کی دیکھ بھال پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹریک پچھلے سال ماہ ستمبر میں دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے لیے بی آر او کے حوالے کیے گئے تھے ۔
بیان میں کہا گیا کہ بی آر او شری امر ناتھ یاترا ٹریک کی مرمت کا کام ۱۵جون سے پہلے مکمل کرے گا۔
اس دوران ڈی جی بی آراو‘ لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے بالتل اور چندن واڑی کا دورہ کرکے دونوں یاترا راستوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ آج یہاں ببار امرناتھ جی کی پہلی پوجا کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے وادی کے اندر کافی اچھا کام کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ سال گذشتہ یونین ٹریٹری حکومت نے دونوں یاترا راستوں کے رکھ رکھائو اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بی آر او کو سونپی ہے کیونکہ یاتریوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ درج ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ۳لاکھ۶۵ہزار یاتریوں نے شری امرناتھ مندر کی یاترا کی جن میں سے۴۵فیصد یاتریوں نے بالتل کے راستے سے جبکہ۵۵فیصد پہلگام کے راستے سے یاترا کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال ۵لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے ۔
ڈی جی نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یاترا کیلئے بھر پور انتظامات کئے ہیںانہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ نے بھی ہمیں راستوں کی دیکھ ریکھ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ترقی کیلئے امن ضروری‘:’یقینی بنا رہے ہیں کہ ترقی کے ثمرات تمام طبقوں تک پہنچ جائیں‘

Next Post

وادی کئی روز بعد موسم ساز گار‘دن میں دھوپ نکلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

2023-09-29
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ
اہم ترین

بالائی حصوں میںبرفباری کا امکان:کسان آج سے دھان کی فصل کی کٹائی سے احتراز کریں :محکمہ موسمیات

2023-09-29
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
اہم ترین

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ آگلے دو ماہ میں جموں کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں

2023-09-29
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
اہم ترین

اپوزیشن میٹنگ میں لون‘ بخاری اور آزاد مدعو کیوں نہیں؟

2023-09-29
سری نگر فائرنگ :ایک سی آرپی ایف اہلکار از جان، ساتھی زخمی
اہم ترین

سی آر پی ایف کے۱۰۰ کوبرا کمانڈوز وادی میں تعینات

2023-09-29
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘
اہم ترین

منوج سنہا کا شہید بھگت سنگھ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت

2023-09-29
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
اہم ترین

مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

2023-09-29
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
اہم ترین

ملک کی دیہی معیشت میں تبدیلی آ رہی ہے:سنہا

2023-09-29
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

وادی کئی روز بعد موسم ساز گار‘دن میں دھوپ نکلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.