ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ:۲غیر مقامی سمیت۴مطلوبہ منشیات فروش گرفتار

سمگلروں سے تحویل سے۴۱۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-30
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر/۲۹مئی
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں دو غیر مقامی سمیت ۴؍انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرس بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں معمول کی گشت کے دوران کھیتن گن علاقے میں ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کھیتن گن سے بارہمولہ کی طرف آرہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت شبیر احمد راتھر ولد غلام نبی راتھر ساکن کھیتن گن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس بیان کے مطابق تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۴۱۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے کانسی پورہ بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب منشیات فروش شعیب اعجاز گورو ولد اعجاز احمد گورو ساکن کانسی پورہ کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ منشیات فروش سری نگر سے ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی میں بارہمولہ کی طرف آ رہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۱۶گرام برائون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔
بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کو انجام دیتے ہوئے فتح پوہ بارہمولہ میں دو غیر مقامی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے معمول کی گشت کے دوران فتح پورہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش فتح پورہ سے بارہمولہ کی طرف آ رہے تھے گرچہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت محمد ہمایوں شیخ ولد محمد نور حسین اور محمد جیوال مصطفیٰ ولد محمد سیف الدین ساکنان عطار دریا پور مغربی بنگال کے بطور کی گئی ہے ۔
بیان کے مطابق تلاشی کے دوران رفتار شدگان کی تحویل سے۲۰گرام برائون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولسی اسٹیشن بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے کاسزائے موت کی درخواستیاسین ملک کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس

Next Post

مکان مالکان کو کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم کرنے کی تاکید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

مکان مالکان کو کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم کرنے کی تاکید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.