بدھ, جون 7, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میلہ کھیر بھوانی:نگروٹہ سے۴۵سو عقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-27
in اہم ترین
A A
میلہ کھیر بھوانی ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں:ڈی سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الیکشن کمیشن اتنا تو بتائے کہ وہ یہاں الیکشن کیوں نہیں کرارہا ہے‘عمر کا سوال

’نیا کشمیر تشکیل پارہا ہے ‘   : ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے اہل ہیں:ایل جی سنہا

جموں//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی‘ میں شرکت کرنے کیلئے جمعہ کے روز۴۵سو عقیدت مندوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ نگروٹہ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
یہ میلہ۲۸مئی کو وادی میں گاندربل کے تولہ مولہ علاقے کے علاوہ ٹکر کپوارہ، لکٹی پورہ عشمقام اننت ناگ، ترپورسندری دیوسر کولگام اور ماتا کھیر بھوانی منزگام کولگام میں بھی منایا جائے گا۔
صوبائی کمشنر جموں‘ رمیش کمار نے جمعہ کے روز یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر کشمیر کی طرف روانہ کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس میلے میں حصہ لینے کیلئے جمعہ کے روز نگروٹہ سے۱۲۵بسوں میں قریب۴۵سوعقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس یاترا کیلئے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امسال ملک و بیرون ملک رہائش پذیر۶۰سے۷۰ہزار کشمیری مہاجر پنڈت عقیدت مندوں کی اس سالانہ میلے میں شرکت کی توقع ہے ۔
ماتا کھیر بھوانی ویلفئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور پولیس نے میلے کیلئے بہترین اور تمام تر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کو گاندربل میں ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی۔ ان کے ہمراہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے ۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ‘میلہ کھیر بھوانی’ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔
میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 ایل جی کابینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی کریڈٹ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ

Next Post

رام بن آتشزدگی میں شاپنگ کمپلیکس اوربارہمولہ میں دو مکانات کو جزوی نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
اہم ترین

الیکشن کمیشن اتنا تو بتائے کہ وہ یہاں الیکشن کیوں نہیں کرارہا ہے‘عمر کا سوال

2023-06-07
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
اہم ترین

’نیا کشمیر تشکیل پارہا ہے ‘   : ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے اہل ہیں:ایل جی سنہا

2023-06-07
سعودی عرب کا۲۰۲۳ میں قبل ازکووِڈ۱۹تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان
اہم ترین

حج ۲۰۲۳: عازمین کی روانگنی آج سے شروع ہو رہی ہے

2023-06-07
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پرنسپل گرفتار

2023-06-07
فوج پی او کے کو واپس لینے کی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہے:اوجلا
اہم ترین

امسال دراندازی کی ایک بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا گیا :جی او سی اوجلا

2023-06-07
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری
اہم ترین

دن میں دھوپ کے بعد شام کو پھر تیز ہوائیں اور ہلکی بوندا باندی

2023-06-07
وادی کشمیر سالانہ امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے تیار
اہم ترین

امر ناتھ یاترا: روزانہ میٹنگوں میں جائزہ لیا جارہا ہے

2023-06-07
مودی کاجموں کشمیر میں ترقی کا خواب پورا ہو رہا ہے :پوری
اہم ترین

دفعہ۳۷۰کی م سوخی سے جموں کشمیرنمیں حالات بہتر ہوئے:مرکزی وزیر

2023-06-06
Next Post
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر

رام بن آتشزدگی میں شاپنگ کمپلیکس اوربارہمولہ میں دو مکانات کو جزوی نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.