اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جی ٹونٹی اجلاس کا تیسرا دن:مندوبین کی مغل باغات کی سیر‘پولو ویوکا دورہ ‘خریداری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A

SRINAGAR, MAY 24 (UNI):- A group of foreign delegates of G20 visits the new looking Pole view market which is the first pedestrian and wire free market amid rain in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-105U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۴۲مئی

سرینگر میں منعقد ہو رہے جی ٹونٹی ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس کے تیسرے اور آخری دن مندوبین نے جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مشہور مغل باغات کی سیر کی اور سرینگر کے قلب میں پولو ویو مارکیٹ کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مختلف جی ٹونٹی ممالک کے مندوبین نے نشاط باغ کی سیر کی اور وہاں کے دلکش نظاروں سے محظوظ ہوئے ۔ مندوبین کو باغ میں سیاحوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھا گیا اور بعض مندوبین نے کشمیر کا مخصوص روایتی لباس زیب تن کرکے گروپ تصویریں بھی کھینچیں۔امکانی طور پر مندوبین لالچوک میں واقع پولو ویو مارکیٹ کا بھی دورہ کریں گے ۔

بتادیں کہ سرینگر میں۲۲مئی کو سہہ روزہ جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس شروع ہوا۔یہ دفعہ ۰۷۳کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والا سب سے برا بین الاقوامی سطح کا اجلاس ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کےلئے زائد از۰۷ مندوبین اس وقت سری نگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہنچے ۔

وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کےلئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔

اس دوران مندوبین نے پولو مارکیٹ کے اپنے دورے کے دوران خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر جتنا خوبصورت یے اتنے ہیں یہاں کے لوگ مہمان نواز ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سیاحت کے لیے کافی وسائل موجود ہیں تاہم ان مسائل کو بین الاقوامی سطح کے بنانے کی ضرورت ہے۔

جی ٹونٹی مندوبین نے کہا کہ کشمیر کا یہ دورہ آنے والے وقت میں کافی سود مند ثابت ہوگا اور کئی ممالک کشمیر کے تئیں اپنی ایڈوائزی کو ختم کرتے سکتے ہیں اور کشمیر میں بیرون ممالک کے سیاحوں کو آمد دیکھنے کو ملے۔انہوں مزید کہا کہ ہم اپنے اپنے ممالک میں جاکر کشمیر کی مثبت تشہیر کرے گے جس سے یہاں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

نیدرلینڈ کے ایلچی جوائس نے پولو ویو مارکیٹ کے دورے کے دوران کہا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے اچھے نتائج کی توقع کرتے ہیں کیونکہ ہندوستان نے اچھا کام کیا ہے۔

جوائس نے بازار کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے اور سرینگر میں ان کے ۳روزہ قیام کے دوران حکومت نے ان کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے۔

ایلچی نے کہا کہ وہ جی ٹونٹی اجلاس کے اچھے نتائج کی توقع کر رہے ہیں کیونکہ ہندوستان نے اچھا کام کیا ہے اور وہ گوا میں ہونے والی میٹنگ کے منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا”میں نے بازار سے ایک پشمینہ سکارف اور تکیے کا کور خریدا ہے“۔

بتادیں کہ مندوبین کے دورہ پولو ویو کے پیش نظر وہاں بھی انتظامیہ نے تمام انتظامات کیے تھے۔ مارکیٹ میں صبح سے ہی سکیورٹی کا کڑا پہرا بٹھیایا گیا ہے۔وہیں پولو ویو مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کشمیر آرٹ اینڈ کرافٹ کی مصنوعات بہترین طریقے سے سجا کے رکھے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان میں مقیم ۴ دہشت گردوں کے گھروں پرایس آئی یو کے چھاپے

Next Post

سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
سری نگر جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کےلئے تیار

سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.