جموں//
جموں کے جانی پور میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم نے مبینہ طورپر پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے جانی پور میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے اپنے لخت جگر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت شرون گھپتا ولد راجو ساکن جانی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔