جموں//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع کے منڈی علاقے میں جمعرات کے روز دریا سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع ے بتایا کہ جمعرات کی صبح سات بجے کے قریب مقامی لوگوں نے سرنکوٹ پونچھ میں سیری چونا علاقے میں نالہ میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت محمد صادق ولد لطیف الدین ساکن نابنہ کے بطورکی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔