سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۱۹سے۲۳ مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران دوپہر کے بعد کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔تاہم انہوں نے اگلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے کی بارشوں کو خارج از امکان قرار دیا۔
دریں اثنا گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی وادی کے کئی علاقوں میں بارشیں ہوئیں اور اس دوران سرینگر میں۲ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں۸ء۲ملی میٹر، پہلگام میں۳ء۱ملی میٹر، گلمرگ میں۲ء۶ملی میٹر اور کو کرناگ میں۰ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔