منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہائپرسونک میزائل، تین روسی سائنسدانوں پر غدّاری کے ’سنگین الزامات‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in عالمی خبریں
A A
یوکرینی فوج نے خیرسن میں ماسکو کا دفاع توڑ دیا، روس کا اعتراف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ماسکو ///
ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی پر تحقیق کرنے والے تین روسی سائنسدانوں کو غدّاری کے ’انتہائی سنگین الزامات‘ کا سامنا ہے جس کے بعد سائنس کے شعبے سے وابستہ افراد میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ وہ ’سائبریا کے سائنسدانوں کی جانب سے مذکورہ افراد کے دفاع میں لکھے گئے کُھلے خط سے واقف ہیں تاہم یہ سکیورٹی سروسز کا معاملہ ہے۔‘
پیر کو شائع ہونے والے خط میں اناتولی مسلوف، الیگزینڈر شپلیوک اور ویلری زیویگینٹسیف کے ساتھیوں نے اُنہیں بےگناہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور کہا کہ استغاثہ نے روس کے سائنسی شعبے کو شدید نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم ان میں سے ہر ایک کو محب وطن اور ایک مہذب شخص کے طور پر جانتے ہیں۔ جس حوالے سے تفتیشی حکام کو شُبہ ہے یہ وہ کام نہیں کر سکتے۔‘
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ روس ہائپر سونک میزائل میں عالمی رہنما ہے جو دشمن کے فضائی دفاعی حملے سے بچنے کے لیے 12،250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
منگل کو یوکرین نے کہا تھا کہ وہ ایک ہی رات میں چھ ہتھیاروں کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم روس نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔
کئی برسوں پر محیط اکیڈمی کانفرنسز سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان میں گرفتار کیے گئے سائنسدان اکثر و بیشتر شرکت کرتے رہے ہیں۔
2012 میں فرانس میں منعقدہ ایک سیمینار میں مسلوف، شپلیوک نے ہائپرسونک میزائل کے ڈیزائن کے تجربے کے نتائج پیش کیے تھے۔ 2016 میں یہ تینوں ایک کتاب کے باب کے مصنفین میں شامل تھے جس کا عنوان تھا ’ہائپر سونک شارٹ ڈیوریشن فیسیلٹیز فار ایروڈینامک ریسرچ ایٹ آئی ٹی اے ایم۔‘
نووسیبرسک میں کرسٹیانووچ انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس میں ان سائنسدانوں کے ساتھ کام کرنے والوں نے خط میں لکھا ہے کہ سائنسدانوں نے بین الاقوامی فورمز میں جو مواد پیش کیا تھا اس کی بار بار جانچ پڑتال کی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان میں محدود معلومات شامل نہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مقدمات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی مضمون یا رپورٹ سنگین غداری کے الزامات کا باعث بن سکتی ہے۔ اس صورتحال میں ہم نہ صرف اپنے ساتھیوں کے مستقبل سے خوفزدہ ہیں بلکہ یہ سمجھنے سے بھی قاصر ہیں کہ ہم اپنا کام کیسے جاری رکھیں۔‘
روس ہائپرسونک میزائل روسی سائنسدان

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Next Post

سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر دھاوا، نمازیوں پر سٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا استعمال

سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.