منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عام آدمی پارٹی سیاسی عدم اعتماد کی علامت بن چکی ہے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-06
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر ان کی شاندار ‘شیش محل’ کو لے کر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی اور اس جیسی دیگر سیاسی جماعتیں عدم اعتماد کی علامت بن چکی ہیں۔
بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے یہاں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال کے شاہی ‘شیش محل’ سے متعلق ان کے قول و فعل میں فرق کے ثبوت کے ساتھ مسٹر کیجریوال پر حملہ کیا۔
ڈاکٹر ترویدی نے کہا، "مسٹر اروند کیجریوال نے اپنی سیاست میں قول اور فعل میں فرق کو جس طرح دکھایا ہے ، اس نے نہ صرف اروند کیجریوال کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ ان کی سیاسی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ اروند کیجریوال کی طرح گمراہ کن باتیں اکثر سیاسی جماعتوں کے بارے میں عوام میں عدم اعتماد پیدا کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی سیاست میں صداقت کی علامت ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی اور ان جیسی تمام سیاسی جماعتیں عدم اعتماد کی علامت بن چکی ہیں۔
مسٹر کیجریوال کی رہائش گاہ پر سنسر شدہ سلائیڈنگ ڈور کا ویڈیو دکھاتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے نشاندہی کی کہ آنکھیں کھلنے کے ساتھ ہی یہاں مسٹر کیجریوال کی بے شرمی کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران کو مسٹر کیجریوال کے گھر کا ملک کے قومی سطح کے لیڈروں سے موازنہ کرتے دیکھا گیا ہے ، لیکن اب جس طرح کے حقائق دیکھے گئے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ اس تناظر (سلائیڈنگ ڈور) میں بین الاقوامی سطح تک پہنچتے نظر آرہے ہیں ۔
مسٹر کیجریوال کی بدعنوانی اور آمرانہ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر ترویدی نے کہا کہ اب تک ایسا لگتا تھا کہ مسٹر کیجریوال کا موازنہ بڑے بدعنوان لیڈروں کے عالیشان گھروں سے کیا جاتا ہے لیکن اب لگتا ہے کہ صدام حسین اور کم جونگ کے مکانات میں ‘‘جس طرح کی عیش و آرام کی چیزیں نظر آتی تھیں، اتنی ہی چیزیں مسٹر کیجریوال کے گھر میں نظر آرہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ علاقائی پارٹی سے قومی پارٹی بننے کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں بین الاقوامی سطح تک بھی پہنچ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی کلب لیونل میسی کو سالانہ کتنا معاوضہ دے گا؟ بڑی پیشکش سامنے آگئی

Next Post

مرمو، دھنکھڑ، مودی، کھڑگے نے بدھ پورنیما کی مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

مرمو، دھنکھڑ، مودی، کھڑگے نے بدھ پورنیما کی مبارکباد دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.