ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارٹی کی لہر چل رہی ہے ‘جموں کشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہو گی :رینا

’گٹھ جوڑ کی ضرورت نہیں پڑے گی ‘ہر گھر میں بی جے پی کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-04
in اہم ترین
A A
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

سرینگر//
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی ے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ بی جے پی جموںکشمیر میں اگلی سرکار اپنے بل پر قائم کرے گی اور اس کو کسی دوسری پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
رینا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ یہی ادارہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں جب بھی انتخابات ہوں گے بی جے پی لڑنے کیلئے تیار ہے ۔
یونٹ صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا وہ وادی کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔
رینا نے کہا’’میں اس وقت وادی کے پانچ روزہ دورے پر ہوں ہماری کوشش ہے کہ جموں و کشمیر میں تنظیمی نیٹ ور کو مزید مضبوط کیا جائے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’وادی میں بی جے پی کی زبردست لہر ہے یہاں ہر گھر میں بی جے پی کا جھنڈا پھیلایا جا رہا ہے ‘‘۔
سجاد لون کے بیان کہ جموں و کشمیرمیں اگلی سرکار بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کی مخلوط سرکار ہوگی‘ کے جواب میں رینا نے کہا’’جس طرح سے بی جے پی کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی دعائیں اور پیار مل رہا ہے تو میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی اپنی سرکار ہوگی اس کو کسی بھی پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی پچاس سے زیادہ سیٹیں حاصل کر سکتی ہے اور جموں و کشمیر میں اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا۔
یونٹ صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے ‘جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ یہی ادارہ لے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے بی جے پی ان میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ بی جے پی کو پیار کرتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی ان کے درد کو سمجھ کر ان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹرہ،بانہال ریل لائن پر بیلسٹ لیس ٹریک بچھانے کیلئے تیاریاں جاری

Next Post

امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘
اہم ترین

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

2026-06-06
’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘
اہم ترین

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

2026-06-06
سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-06
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

2026-06-06
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

2026-06-06
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

2026-06-06
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

2026-06-06
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اہم ترین

انڈیا اتحاد کے۸جون کے اجلاس  میں شرکت کریں گے:فاروق

2026-06-06
Next Post
امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل

امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.