سرینگر/۲مئی
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے )نے منگل کے روز کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر میں خاتون علیحدگی پسند لیڈر کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے )نے منگل کے روز کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے نے ضلع پلوامہ کے پانپور اور بجبہاڑہ کے کنلون علاقے میں رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے اور وہاں تلاشی لی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جنوبی کشمیر میں خاتون علیحدگی پسند لیڈر کے گھر کو بھی کھنگالا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے اور این آئی اے منگل کے روز مشترکہ طورپر جموں وکشمیر میں کم از کم چودہ مقامات پر چھاپے ڈالے اور اس دوران قابل اعتراض مواد کو بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) اور سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے ساتھ ساتھ ملی ٹینسی کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔