پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگ بندی میں 72 گھنٹے توسیع، سوڈان میں فریقین کے ایک دوسرے پر حملے جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-29
in عالمی خبریں
A A
سوڈان میں 7 ماہ بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

خرطوم//
سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورس ’’آر ایس ایف‘‘ نے جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
دوسری جانب خرطوم میں جمعرات کے روز بھی فوج کے جنگی طیاروں نے مخالف نیم فوجی دستوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جب کہ دارفور میں لڑائی اور لوٹ مار جاری رہی۔
سعودی عرب اور امریکہ کی طرف سے دباو کے نتیجے میں سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی دستے ریپیڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے جمعرات کے روز مزید 72 گھنٹے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا۔ جنگ بندی کی سابقہ مدت نصف شب کو ختم ہو رہی تھی۔
آر ایس ایف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا، "ہم انسانی بنیادوں پر مزید 72 گھنٹے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی منظوری کا اعلان کیا جس کا آغاز 27 اپریل کی رات بارہ بجے سے ہو گا۔”
جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کرنے والے ملکوں نے جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔
افریقی یونین، اقوام متحدہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان میں فریقین سے اپیل کی کہ "وہ ایک زیادہ پائیدار جنگ بندی اور انسانیت کی بنیاد پر بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات شروع کریں۔” ان ملکوں نے کہا کہ فریقین کو امن کے لیے 20 اپریل کو پیش کیے گئے خاکے کے مطابق اپنی اپنی فوج کو واپس بلا لینا چاہئے۔
جمعرات کی نصف رات کو ختم ہونے والی سابقہ جنگ بندی کے دوران بھی فریقین میں جنگ ہوتی رہی تاہم لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے اور دیگر ملکوں کو اپنے شہریوں کے انخلاء کی اجازت تھی۔
خیال رہے کہ ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت والی ملکی فوج اور ان کے حریف بن جانے والے سابق نائب محمد حمدان دقلو [حمیدتی] کی قیادت والے نیم فوجی دستے (آر ایس ایف) کے درمیان 15 اپریل سے جنگ جاری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ واشنگٹن سوڈان میں پھنسے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کے لیے ایک مستقل روٹ بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز بھی دارالحکومت کے نواحی علاقوں کے فضاؤں میں جنگی طیاروں کی گھن گرج سنائی دیتی رہی جب کہ زمین پر توپیں اور بھاری مشین گنیں آگ اگلتی رہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ خرطوم اور اس کے نواحی شہروں ام درمان اور باہری میں فضائی حملے ہوتے رہے اور طیارہ شکن توپوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال کسی بھی لمحے مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ اس نے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکل جانے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق کم از کم 270000 افراد جنگ کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کم از کم 270000 افراد جنگ کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔
فریقین کے درمیان 15اپریل سے شروع ہونے والی جنگ میں کم از کم 512 افراد ہلاک اور 4200 زخمی ہو چکے ہیں۔ تشدد دارفر کے بہت بڑے علاقے کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین: روس کے میزائل حملے، 5 افراد ہلاک

Next Post

امریکی شہری 24 سے 48 گھنٹوں میں سوڈان چھوڑ دیں: وائٹ ہاؤس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
یوکرین کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات افشا ہونے پر بائیڈن دل برداشتہ ہیں : وائٹ ہاؤس

امریکی شہری 24 سے 48 گھنٹوں میں سوڈان چھوڑ دیں: وائٹ ہاؤس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.