منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

خرطوم کی فضا میں جنگی طیاروں کی گھن گرج

سڑکوں پر نہ پھٹنے والے بارودی مواد کے ڈھیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-28
in عالمی خبریں
A A
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج اورہنگامے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

خرطوم//
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جمعرات کو جنگ بندی کے تیسرے اور آخری دن نئی جنگ بندی ہوگئی تاہم اس کے باوجود سکیورٹی تناؤ موجود ہے۔
’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے ذرائع کے مطابق فوج نے ام درمان اور خرطوم میں فضائی حملے کیے ہیں۔ ساتھ ہی دارالحکومت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے زمین پر کارروائیوں سے متعلق آوازیں سنی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے خرطوم کے متعدد رہائشی محلوں میں نہ پھٹنے والے بارود اور ہتھیاروں کی موجودگی سے خبردار کردیا ہے۔ ادارہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں یہ بھی اشارہ کیا کہ 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے باوجود شمالی خرطوم اور ام درمان میں لڑائی دیکھی گئی اور مغربی دارفور میں بھی تشدد میں اضافے دیکھا گیا ہے۔
24 اپریل کی آدھی رات کو نافذ ہونے والی 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ دو دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔ بیان میں خرطوم کے کچھ رہائشی علاقوں میں غیر پھٹنے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غیر مصدقہ اطلاعات کے پھیلاؤ سے خبردار کیا گیا ہے۔
واضح رہے ایک طرف جھڑپیں جاری ہیں تو دوسری طرف عام شہری خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی قلت کا شکار ہیں، خاص طور پر خرطوم اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں مواصلات یا بجلی تک رسائی محدود ہوگئی۔
نقل و حمل کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر خرطوم سے مصری سرحد کی طرف سفر کے لیے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں۔ شہری خرطوم اور النیل الازرق، شمالی کردفان، اور دار فور کے شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں سے فرار ہوتے رہتے ہیں۔
ہسپتال اب بھی ادویہ، طبی مواد اور سامان کی شدید قلت کا شکار ہیں اور انہیں کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ان میں سے بیشتر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھلی کچہریوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
سوڈانی وزارت صحت کے مطابق 15 اپریل کو ملک کی دو سب سے بڑی فوجی قوتوں کے درمیان بدھ تک ہونے والی جھڑپوں میں 512 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہوگئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتن یاہو کا فیس بک پیج ہیک، ہیکر نے مسجد اور آذان کی ویڈیو لگا دی

Next Post

روس نے مزید یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی

روس نے مزید یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.