بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ: نجم سیٹھی نے بھارت کو تجویز دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-21
in کھیل
A A
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

لاہور//
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ ہمیں نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کھیلنے کے مشورے دیے جارہے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ بھارت اپنے ایشیا کپ کے میچ نیوٹرل مقام پر کھیلے جبکہ پاکستانی ٹیم دوسری ٹیموں کے ساتھ پاکستان ہی میں کھیلے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ تجویز ایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سیاسی تناؤ کی وجہ سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے اور اس نے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے اس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے میچ ہوم گرائونڈز پر کھیلے گا جبکہ بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔ ہم نے یہ تجویزایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دی ہے۔
نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ماہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کےشنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ تعلقات پر جمی برف پگھلتی رہی، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو بھارت پاکستان میں 2025 میں ہونےو الی چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلنے پر غور کرے گا۔ چنانچہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ ہم ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں اور ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت بھی جائیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ میچ برابری کی بنیاد پر کھیلے جائیں۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھارت کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے کوئی پابندیاں نہیں لگائیں، مگر عوامی جذبات اس وقت یہ ہیں کہ ہم ضرورت مند نہیں ہیں، ہم مالی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتے ہیں اور بھارت کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل سے بھی مذاکرات کررہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ۵ فوجی ہلاک ،ایک جوان زخمی‘جنگجوؤں نے گھات لگا کر فوجی گاڑی پر حملہ کیا

Next Post

’’بابراعظم کے عالمی نمبر ون بیٹر بننے کا مکمل یقین تھا‘‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

’’بابراعظم کے عالمی نمبر ون بیٹر بننے کا مکمل یقین تھا‘‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.