ڈھاکہ//
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 96 کلومیٹر دور کومیلا ضلع میں دو ٹرینوں کی سات بوگیاں پٹری سے اترنے سے کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔کمیلا کے نانگل کوٹ پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ چٹاگانگ سے ڈھاکہ جانے والی ایک مسافر ٹرین کی پانچ بوگیاں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے حسن پور ریلوے اسٹیشن پر ایک مال گاڑی کو پیچھے سے ٹکرمارنے کے بعد پٹری سے اتر گئیں۔