ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بیرون ملک ہندوستان کی توہین کرنے والوں کو روکنا ہوگا: دھنکھڑ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-08
in قومی خبریں
A A
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

نئی دہلی//نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بیرون ملک ہندوستان کی توہین کرنے والے لوگوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رجحان کو روکا جانا چاہئے ۔
مسٹر دھنکھڑ نے جمعہ کو یہاں سوامی دیانند کے 200ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ بیرون ملک جا کر ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘کچھ درد ہوتا ہے … کچھ تکلیف ہوتی ہے جب ہمارے ہی کچھ لوگ بیرون ملک جا کر ابھرتے ہوئے ہندوستان کی تصویر کو داغدار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس پر روک لگائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل سوامی جی کے سواراجیہ کے تصور کے خلاف ہے ۔ سوامی جی کی سوچ اس وقت تھی جب بیرونی طاقتیں ہم پر حاوی تھیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ”سمجھ میں نہیں آتا سچے دل سے ہندوستان اور ہندوستانیت میں یقین رکھنے والا شخص ہندوستان کی بہتری کے بارے میں سوچے گا اور اصلاح میں تعاون کرنے کے بارے میں سوچے گا۔ ممکن ہے کہ کوتاہیاں ہوں۔ ان کوتاہیوں کو دور کرنے کے بارے میں سوچے گا لیکن بیرون ملک جاکرتنقید کرنا اوراداروں کے اوپر سخت تبصرہ کرنا ہرمعیار پرحدود سے باہر ہے ۔
مسٹردھنکھڑ نے کہا کہ ستمبر 2022 میں ہندوستان دنیا کی پانچویں اقتصادی سپر پاور بنا۔ اس کارنامے کا اندازہ لگائیں کہ جن لوگوں نے ہم پر صدیوں حکومت کی، ان کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں نمبر پر آگئے ۔ دنیا کے ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ اس دہائی کے اختتام تک ہم دنیا کی تیسری سپر پاور بن جائیں گے ۔
تقریب میں ریاستی وزیر دیو سنگھ سنگھ چوہان، پتنجلی یوگ پیٹھ ہریدوار کے سوامی رام دیو، ایم پی ستیہ پال سنگھ، ایم پی سوامی سومیدھانند، پرمارتھ نکیتن، رشیکیش کے سوامی چدانند سرسوتی اور مسٹر دھنکھڑ کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ بھی موجود رہیں۔ تقریب میں سوامی دیانند سرسوتی پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔
مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ کچھ غیر ملکی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ ان کا مقصد ہندوستان کی بڑھتی ہوئی رفتار کو روکنا ہے ۔ امریکہ میں بھی ایسے ادارے ہیں۔ ہندوستانی صنعت کار، ارب پتی اس میں حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ اس کی نیت خراب ہے لیکن شاید یہ بات ان کی توجہ سے نکل گئی ہے ۔ کروڑوں کی امداد کی وجہ سے وہاں اپنے ہی کچھ لوگ ایسے پروگرام بناتے ہیں کہ ہم ہندوستان کو داغدار کردیں۔ ان اداروں کے اندر کئی ممالک کے طلباء اور اساتذہ موجود ہیں، لیکن یہ نامناسب کام ہمارے ہی کچھ لوگ کیوں کرتے ہیں، دوسرے ممالک کے لوگ کیوں نہیں کرتے ؟ یہ بہت سوچنے اور غور کرنے کا معاملہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی اڈانی کا اتنی سختی سے دفاع کیوں کر رہی ہے ، راہل نے پھر سوال اٹھایا

Next Post

یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے، امریکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے، امریکا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.