جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تائیوان کے اردگرد چین کے ایک ایئرکرافٹ اور تین جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-07
in عالمی خبریں
A A
چین کے 30 جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی شناخت زون میں داخل ہو گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

تاپے//
تائیوان کی صدر کی امریکی کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد چین نے تائیوان کے اطراف سمندروں میں اپنے جنگی جہاز بھیجے ہیں۔ بیجنگ نے اس ملاقات سے پہلے ہی اپنےسخت رد عمل کے لیے متنبہ کیا تھا۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے چھ اپریل جمعرات کے روز کہا کہ تائیوان کے آس پاس پانیوں میں چین کے ایک اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹر اور تین مزید جنگی جہازوں کی تعیناتی کا پتہ چلا ہے۔
واضح رہے کہ تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے بدھ کے روز لاس اینجلس میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کی تھی۔
چین نے فریقین کے درمیان ملاقات کے حوالے سے کئی بارخبردار کیا تھا کہ اور کہا تھا کہ یہ میٹنگ نہیں ہونی چاہیے۔ ملاقات سے چند گھنٹے قبل ہی بیجنگ نے تائیوان کے قریب پانیوں میں ایک طیارہ بردار جنگی جہاز تعینات کر دیا تھا۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے جمعرات کی صبح کہا کہ جزیرہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے والے پانیوں میں تین اضافی جنگی جہازوں کا پتہ چلا ہے۔ بیان کے مطابق صبح چھ بجے کے آس پاس تائیوان کے ارد گرد پی ایل کے ایک ایئرکرافٹ اور تین جنگی طیاروں کا بھی پتہ چلا ہے۔
تائیوان کی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا، ’’مسلح افواج نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور فضائیہ، بحریہ کے جہازوں اور زمین سے استعمال کیے جانے والے میزائل سسٹم کو ان سرگرمیوں کا جواب دینے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔‘‘
تائیوان کے وزیر دفاع چیو کوؤ چینگ نے صرف دو چینی طیارہ بردار جنگی جہازوں میں سے ایک’شان ڈونگ‘ کی تعیناتی کے وقت کو’’حساس‘‘ قرار دیا۔
صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’جب ایک طیارہ بردار جنگی جہاز باہر آتا ہے تو عام طور پر طیاروں کی پرواز اور لینڈنگ بھی ہوتی ہے، تاہم ہمیں ابھی تک کوئی ٹیک آف یا لینڈنگ نہیں دکھائی دی ہے۔ ہم اس پر نظر رکھیں گے۔‘‘
اس سے قبل چینی بحریہ کے حکام نے کہا تھا کہ وہ جزیرہ تائیوان کو سرزمین چین سے الگ کرنے والے پانیوں میں گشت بڑھا رہے ہیں، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنقید کے بعد بائیڈن نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا دعوت نامہ قبول کرلیا

Next Post

چین میں سعودی عرب اور ایران کی بڑی بیٹھک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ

چین میں سعودی عرب اور ایران کی بڑی بیٹھک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.