واشنگٹن///
امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ اوپیک اوراوپیک پلس کا ماہِ مئی سے پیٹرول کی پیداوار میں تخفیف کرنے کا فیصلہ عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مثبت اقدام نہیں ہے۔ییلن نے جاری کردہ بیان میں پیٹرول کے پیداواری ممالک کی تنظیم اوپیک پلس گروپ کے جاری کردہ اور ماہِ مئی سے پیٹرول کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل سے زائد کمی کرنے سے متعلقہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایک "غیر تعمیری” اقدام ہے اور بلاشبہ گلوبل ترقی کے حوالے سے مثبت نہیں ہے۔ ایک ایسے دور میں کہ جب افراط زر پہلے ہی بلند ہے یہ فیصلہ غیر یقینی اور اضافی بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔ییلن نے کہا ہے کہ تاحال میں اس بارے میں کوئی یقینی بات نہیں کہہ سکتی کہ اس فیصلے کے قیمتوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اس پہلو کا جائزہ لینے کے لئے کچھ اور وقت کی ضرورت ہے۔