بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-02
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے ، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے ۔
مسٹر کیجریوال نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کل گجرات ہائی کورٹ کا حکم آیا کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر سکتے ۔ عدالت کے اس حکم سے پورا ملک حیران ہے ۔ ہم جمہوریت میں رہتے ہیں اور جمہوریت کے اندر سوال پوچھنے اور معلومات حاصل کرنے کی آزادی ہونی چاہیے ۔ کسی کا بھی کم پڑھا لکھا ہونا جرم نہیں ہے ۔ کسی کا ان پڑھ ہونا بھی کوئی جرم یا گناہ نہیں ہے ۔ ہمارے ملک میں غربت اتنی ہے کہ بہت سے لوگ اپنے گھر کے حالات کی وجہ سے اچھی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ۔
وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں معلومات طلب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے آزادی کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ان 75 برسوں میں ملک اتنی ترقی نہیں کر سکا جتنی ہونی چاہیے تھی۔ آج لوگوں میں کافی زیادہ بے چینی ہے اور تیزی سے ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ 21ویں صدی کا نوجوان بہت پرجوش ہے اوروہ چاہتا ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی کرے ۔ ایسے میں ملک کے وزیر اعظم کا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے ، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر دوسرے تیسرے دن ایسے بیان آتے ہیں، جوملک کوپریشان کردیتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے حکم نے وزیر اعظم کی تعلیم کو لے کر شکوک و شبہات کومزید بڑھا دیا ہے ۔ اس بات کا ملک کے لوگوں کو جواب نہیں مل پایا کہ وزیراعظم کتنے پڑھے لکھے ہیں۔ کچھ سال پہلے امت شاہ نے بھی ایک پریس کانفرنس کر کے کچھ ڈگری دکھائی تھی۔ اگر ڈگری ہے اوروہ درست ہے تو ڈگری کیوں نہیں دی جا رہی ہے ؟ گجرات اور دہلی یونیورسٹیاں ڈگری کی معلومات کیوں نہیں دے رہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے حکم کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہے اور عوام کے ذہنوں میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ اگروزیر اعظم نے دہلی اور گجرات یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے توایسے میں گجرات یونیورسٹی کو جشن منانا چاہیے کہ ہماری یونیورسٹی میں پڑھا لڑکا ملک کا وزیر اعظم بن گیا۔ دہلی یونیورسٹی کو بھی جشن منانا چاہئے لیکن دونوں وزیراعظم کی ڈگری کوچھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

Next Post

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.