بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’۱۹۴۷ کی تقسیم مصنوعی ‘: ہم سندھو اور سندھ پردیش‘ ‘کو بھول نہیں سکتے ہیں:موہن بھاگوت

’اکھنڈ بھارت‘ دوبارہ بنے گا ‘اب تو پاکستانی بھی کہتے ہیں کہ ’غلطی‘ ہوگئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-01
in ٹاپ سٹوری
A A
’ہندوستان اگلے دس سے پندرہ سال میں ’اکھنڈ بھارت‘ بن جائے گا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

بھوپال//
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج۱۹۴۷میں ہندوستان کی تقسیم کو’مصنوعی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’ ہم سندھو اور سندھ پردیش‘ ‘کو بھول نہیں سکتے ہیں۔
بھاگوت نے یہاں بھارتیہ سندھو سبھا کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے سندھی برادری کے مرد و خواتین نے شرکت کی۔
شہید ہیمو کالانی کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر منعقد اس تقریب میں بھاگوت نے کہا کہ مصنوعی تقسیم کی وجہ سے اس (سندھی)سماج کے لوگ ’ہندوستان‘چھوڑ کر ’ہندوستان‘میں آئے ۔ یہ درد آج بھی ہر کسی کے ذہن میں ہے ۔ وہ اپنی زمین اور سب کچھ چھوڑ کر آئے ۔ اس وقت کی نسل کی یادوں میں آج بھی سب کچھ موجود ہے ، لیکن اس سماج کی نئی نسل کو جو ’یہاں‘پیداہوئی ہے ، اسے اس بات سے روشناس کرانا پرانی نسل کی ہی ذمہ داری ہے ۔
بھاگوت نے ملک کی تقسیم کے تناظر میں کہا کہ جسم تقسیم ہوا ہے لیکن جسم زیادہ دیر تک تقسیم نہیں رہ سکتا۔ اب تو پاکستان کے لوگ بھی کہتے ہیں کہ ’غلطی‘ ہوگئی۔ لیکن ہم یہ نہیں کہتے کہ ہندوستان کوحملہ کرناچاہیے ، کیونکہ ہماری ثقافت اور شناخت حملہ آورکے طورپر نہیں ہے ۔ لیکن ہندوستان ’وشو گرو‘ بنے گا اور’اکھنڈ بھارت‘ دوبارہ بنے گا۔ انہوںنے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ سب کیسے ہوگا، لیکن یہ ضرور ہوگا۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ سندھو ہی ہندو ہے ۔’’ ہمیں تمام سازش کرنے والوں اور سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ اور اپنے ’خود‘کو پانے کے لیے ہمیشہ تیار رہناہے ‘‘۔
بھاگوت نے شہید ہیمو کالانی اور دیگر انقلابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی خود کو پانے کیلئے ہی اپنی جان کی بازی لگائی تھی۔ یہ تمام اقدام صرف انگریزوں کو ملک سے ہٹانے اور ہندوستانیوں کو اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں تھا۔ ہمیں اپنے کلچر کے مطابق نظام قائم کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سندھی برادری کے مطالبات کے حوالے سے کئی اعلانات کیے ۔ اس تقریب میںبھاگوت اور چوہان نے سندھی سماج کی مختلف شخصیات کو اعزاز سے نوازا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

۴جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں

۴جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.