منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-26
in قومی خبریں
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

نئی دہلی// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا سے انہیں نااہل قرار دینے کی کارروائی پر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کے لئے ہفتہ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے اپوزیشن کو ایک بڑا ہتھیار مل گیا ہے ۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر امید ظاہر کی ہے ۔
لوک سبھا سے ان کی نااہلی کی اطلاع ملنے کے ایک دن بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، ”میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر کام کریں گے ۔”
مسٹر گاندھی نے کہا، "میری رکنیت ختم ہونے سے اپوزیشن کو ایک بڑا ہتھیار ہاتھ لگ گیا ہے ، کیونکہ عوام بخوبی واقف ہے کہ اڈانی جی ایک بدعنوان شخص ہیں۔ عوام خود سوال اٹھا رہی ہے کہ وزیراعظم اس بدعنوان شخص کو کیوں بچا رہے ہیں؟
مسٹر گاندھی کے مطابق، ‘‘بی جے پی ممبران کہہ رہے ہیں کہ اڈانی پر حملہ ملک پر حملہ ہے ، تو کیا ملک اڈانی ہے اور اڈانی ہی ملک ہے ۔’’
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی کو جمعرات کو ایک مقامی عدالت نے 2019 کے گزشتہ عام انتخابات میں کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی میں دیئے گئے بیان کے خلاف گجرات کے بی جے پی ایم ایل اے کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انکی رکنیت ختم ہو گئی ہے ۔
لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعہ کو وایناڈ (کیرالہ) سے منتخب مسٹر گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دئے جانے سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ”آپ مجھے ماریں، پیٹیں یا جیل میں ڈالیں۔ میں ڈرنے والا نہیں۔” کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہوں نے اڈانی کی کمپنیوں میں آئے پیسے کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کرنے کے علاوہ، یہ مسئلہ بھی اٹھایاہے اڈانی کو قواعد میں تبدیلی کرکے ہوائی اڈے کو چلانے کا لائسنس کیسے دیا گیا، لیکن انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بی جے پی کا یہ الزام غلط اورمضحکہ خیز ہے کہ انہوں نے ہندوستان میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے بیرونی ممالک سے مدد مانگی تھی۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "میں نے لوک سبھا اسپیکر سے پارلیمنٹ میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کے لئے وقت مانگا تھا اور انہیں دو دوخط لکھے تھے لیکن مجھے وقت نہیں دیا گیا۔ میں اسپیکر کے چیمبر میں بھی گیا اور ان سے کہا کہ آپ جمہوریت کے محافظ ہیں۔ آپ مجھے موقع دیں، لیکن انہوں نے صرف ایک کپ چائے کی پیش کش کی اور مجھے موقع نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزراء نے ان کے خلاف پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کے ریکارڈ میں ان کا وہ بیان آج نہیں ہے جس میں انہوں نے دفاعی صنعت، ہوائی اڈوں، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا میں اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری کا ذکر کیا تھا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ انہوں نے جہاز میں اڈانی اور مسٹر مودی کی وہ تصویر بھی شیئر کی ہے ، جس میں وزیر اعظم جی کافی آرام دہ حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کئی بار کہا کہ انہیں ایوان سے نااہل قرار دینے کی کارروائی مسائل سے توجہ ہٹانے کی چال ہے ۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ آج کے ہندوستان میں میڈیا اور ادارے پہلے کی طرح اپوزیشن کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں، ایسے میں ان کے پاس عوام میں جانے کے علاوہ اورکوئی چارہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے لڑ رہا ہوں۔ میں ڈرتا نہیں۔ یہ لوگ مجھے نہیں جانتے ۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی اور اڈانی کا رشتہ بہت پرانا ہے ۔ مسٹر مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے ، تب سے دونوں کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سچائی کو دیکھ رہے ہیں اور اس رشتے کو بے نقاب کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے لوگ بھی اڈانی گروپ کے ساتھ وزیر اعظم کے تعلقات کو جانتے ہیں، لیکن وہ مودی جی سے ڈرتے ہیں۔ انہیں مدوں سے توجہ ہٹانے کے لئے کہاگیاہے ۔
سورت کی عدالت کے فیصلے کے بارے میں یہ کہے جانے پر کہ اس معاملے میں قانون نے اپنا کام کیا ہے ، مسٹر گاندھی نے کہا، "میں ملک کے عدالتی نظام کا احترام کرتا ہوں۔ میں پریس کانفرنس میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا، آپ اس طرح کے سوالات ہماری قانونی ٹیم سے پوچھ سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

Next Post

شام میں خون ریز حملے کے بعد امریکا کا اپنی فوج کے تحفظ کا عزم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
Next Post
ایران کا عراقی کردستان پر حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

شام میں خون ریز حملے کے بعد امریکا کا اپنی فوج کے تحفظ کا عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.