ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 198 رنز سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-26
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

آکلینڈ// ہینری شپلی (31/5) کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو یہاں پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 198 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے سامنے 275 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 19.5 اوورز میں 76 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ رنز کے لحاظ سے سری لنکا کی پانچویں بڑی شکست ہے۔
ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سری لنکا نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں اور فن ایلن کے علاوہ کسی کیوی بلے باز کو ففٹی اسکور کرنے نہیں دیا۔ اوپنر ایلن نے 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیرل مچل نے 58 گیندوں پر 47 جبکہ راچن رویندرا نے 52 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 274 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے چمیکا کرونارتنے نے چار اور لاہیرو کمارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دسن شناکا اور دلشان مدوشنکا کو ایک ایک کامیابی ملی۔
ہدف کا تعاقب کرنے آئے سری لنکن بلے باز ایڈن پارک کے باؤنس میں پھنس گئے اور تیزی سے پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے جبکہ اینجلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے۔
شپلی نے سات اوورز میں 31 رن دے کر کیرئیر کی بہترین گیند بازی کی۔ اس کے علاوہ مچل اور بلیئر ٹکنر نے دو دو کامیابیاں حاصل کیں۔
اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ منگل کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست داخلے کے لیے یہ سیریز جیتنا ضروری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیر ٹھیک، مکمل فٹنس پر واپس آنے میں مہینوں لگیں گے: میکسویل

Next Post

ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
ثانیہ-لوسی کی جوڑی کی چارلسٹن فائنل میں شکست

ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.