منگل, جون 6, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے درمیان فنانس بل 2023 منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-25
in قومی خبریں
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی//لوک سبھا نے اڈانی معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کے مطالبے کو لے کر ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کے درمیان جمعہ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے ایوان میں پیش فنانس بل 2023 کی تجاویز کو صوتی ووٹ سے منظورکردیا۔
فنانس بل کی منظوری کے بعد اب مالی سال 2023-24 کے لیے مرکزی حکومت کی مالی تجاویز کو موثر بنایا جا سکتا ہے ۔ اس سے قبل جمعرات کو ایوان نے اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی کے درمیان تخصیص بل 2023 منظور کر لیا تھا۔
جیسے ہی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایک بار ملتوی ہونے کے بعد 12 بجے لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری دستاویزات ایوان کے میز پر رکھوائے ۔ دریں اثناء وزیر خزانہ نے مالی سال 2023-24 کے فنانس بل کی تجاویز پیش کیں۔
فنانس بل پیش کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے سرکاری ملازمین کی پنشن اور ان کے مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پنشن کی اصلاحات کی بات بھی کہی۔ بل کو پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل آر ایس کا مسئلہ بہت زیادہ پیدا ہوتا ہے اور کہا کہ غیر ملکی دوروں پر کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی قبول نہیں کی جا رہی ہے اور اس معاملے میں لوگوں کی سہولت کے پیش نظر ریزرو بینک سے اپیل کی گئی ہے ۔
پنشن اسکیم پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے اور مالیاتی نظام کو برقرار رکھنے جیسے مختلف مدوں پر توجہ مرکوز کرتے ہٗے پنشن کے نظام پر غورکیاجائے گا اوراس کام کے لئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔
فنانس بل 2023 منظور ہوتے ہی پریذائیڈنگ افسر نے اراکین کو امن برقرار رکھنے اور اپنی اپنی نشستوں پر جانے کو کہا، لیکن ان کی اپیل پر توجہ دیے بغیر اراکین کا ہنگامہ تیز ہو گیا، یہ دیکھ کر مسٹر اگروال نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ صدر مرمو کو پانچ ممالک کے سفیروں/ہائی کمشنروں نے اسناد پیش کیں

Next Post

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

2023-06-06
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
قومی خبریں

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

2023-06-06
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

دہلی کی ہوا اور پانی کو صاف کرنے کو بنائیں عوامی تحریک : کیجریوال

2023-06-06
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

ریلوے سیفٹی فنڈ کے استعمال نہ کرنے کا الزام غلط : حکومت

2023-06-06
امریکا‘بھارت کا پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف ’فوری اور ٹھوس‘ کارروائی کا مطالبہ
قومی خبریں

ہندوستان امریکہ نے دفاعی صنعت میں تعاون کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دی

2023-06-06
اوڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد238‘مودی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

اڈیشہ میں تین ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 261 مسافر ہلاک، 1000 سے زیادہ زخمی

2023-06-04
بڈگام سے بارہمولہ جا رہی ٹرین مازہامہ میں پٹری سے اتر گئی
قومی خبریں

اوڈیشہ ٹرین حادثے کی وجہ سے 100 سے زیادہ ٹرینیں متاثر

2023-06-04
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
قومی خبریں

راج ناتھ امریکہ اور جرمنی کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے

2023-06-04
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.