ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-24
in قومی خبریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

نئی دہلی//حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اہم اپوزیشن کانگریس کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے جمعرات کو راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
کھانے کے وقفے کے بعد جب ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو دونوں پارٹیوں کے ارکان نے شور مچانا شروع کردیا اور اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے ۔ مسٹر ہری ونش نے دونوں پارٹیوں کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ایوان کی کارروائی جاری رہنے دیں۔ ارکان پر اس کا کوئی اثر نہ ہوتے دیکھ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل صبح بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے اپنی سیٹ سے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کے بیرون ملک دیے گئے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جبکہ اپنی نشست سے کانگریس کے ارکان نے اڈانی معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کے حوالے سے شورغل کیا۔
اس دوران ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے کہا کہ حزب اقتدار اوراختلاف کے درمیان ایوان کے کام کاج کو لے کر کوئی معاہدہ نہیں ہوپارہا ہے ۔ اسی دوران ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں، جنتا دل (یو)، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے اپنی نشستوں سے ایک ساتھ اونچی آواز میں بولنا شروع کردیا۔ ہنگامہ کے دوران قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے بھی کچھ کہا جسے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے سنا نہیں جا سکا۔ اس کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
قبل ازیں مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ رول 267 کے تحت بحث کے لیے 12 ارکان نے نوٹس دیا ہے ، جنہیں مسترد کر دیا گیا ہے ۔ نوٹس دینے والے ارکان میں کانگریس کے پرمود تیواری، اکھلیش پرساد سنگھ، محترمہ رنجتا رنجن، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوم، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ شامل ہیں۔ ان ارکان نے اڈانی کیس کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کا نوٹس دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزارتوں کی گرانٹ کا مطالبہ، تخصیص بل لوک سبھا میں بحث کے بغیر منظور

Next Post

چینی فوج کا بحیرہ جنوبی چین میں گھسنے والے امریکی جہاز کو وارننگ دیکر بھگانےکا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چینی فوج کا بحیرہ جنوبی چین میں گھسنے والے امریکی جہاز کو وارننگ دیکر بھگانےکا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.