منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بمراہ کی کمر کی سرجری کامیاب، ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایک خواب پورا ہوا، گلبدین نائب

اب شائقین آئی پی ایل میں کمنٹری کے سب ٹائٹلز پڑھ سکیں گے

نئی دہلی// ہندوستان کے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی کمر کی سرجری ہوئی ہے اور وہ اکتوبر۔نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق بمراہ نے پیر کو نیوزی لینڈ میں اپنی کمر کی سرجری کروائی ہے۔ وہ مارچ کے آخر تک نیوزی لینڈ میں رہیں گے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے پلان کے مطابق بمراہ اگست میں دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے اور ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ تیار ہوں گے۔
واضح رہے کہ بمراہ نے آخری بار ستمبر 2022 میں کرکٹ کھیلی تھی، جس کے بعد انہیں کمر میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ بمراہ نے ایشیا کپ 2022 کے بعد ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں حصہ نہیں لیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ مارچ میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بی سی سی آئی کے طبی عملے نے بمراہ کو سرجری کرانے کا آپشن دیا۔ بمراہ نے این سی اے اور بی سی سی آئی کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ بمراہ نومبر 2022 سے این سی اے میں بحالی سے گزر رہے تھے۔ انہوں نے دسمبر میں باؤلنگ شروع کی۔ بمراہ کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے انہیں جنوری میں سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔
تاہم، بی سی سی آئی نے احتیاط برتتے ہوئے بمراہ کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر کرنے کا حکم دیا اور اس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔
ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ این سی اے چاہتے ہیں کہ بمراہ تب ہی واپس آئیں جب وہ گیند کرنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں۔
ون ڈے ورلڈ کپ صرف ہندوستانی سرزمین پر اکتوبر-نومبر میں ہونا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان 50 اوور کے فارمیٹ میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی شرکت کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

والد کی موجودگی میں میچ ہارنا مشکل ہوتا ہے، شاہین آفریدی

Next Post

بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
کھیل

ایک خواب پورا ہوا، گلبدین نائب

2023-03-28
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

اب شائقین آئی پی ایل میں کمنٹری کے سب ٹائٹلز پڑھ سکیں گے

2023-03-28
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
کھیل

بی سی سی آئی کی اپیل کے بعد اندور کی پچ ریٹنگ میں تبدیلی

2023-03-28
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

بی سی سی آئی کے نئے معاہدے میں جڈیجہ کو ملی ترقی، کئی کھلاڑیوں کا ہوا ڈیموشن

2023-03-28
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

کیپٹلس، ممبئی پہلے ڈبلیو پی ایل خطاب کے لیے کریں گے مقابلہ

2023-03-26
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے
کھیل

ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی، شاداب

2023-03-26
ثانیہ-لوسی کی جوڑی کی چارلسٹن فائنل میں شکست
کھیل

ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

2023-03-26
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے شکست دی
کھیل

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 198 رنز سے شکست دے دی

2023-03-26
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.