منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھارت کی اقلیتوں کی مذہبی آزادی کے معاملے پر پاکستان کی تنقید

’ہمسایہ ملک میں آج کوئی مذہبی اقلیت آزادانہ طور پر رہ سکتی اور نہ ہی اپنے مذہب پر عمل کر سکتی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-05
in مقامی خبریں
A A
پاکستان کو ہمارے ساتھ جنون ہے جبکہ اس کے لوگ روزی روٹی کی جنگ لڑ رہے ہیں: ہندوستان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//(ویب ڈیسک)
بھارت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی کے معاملے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جواب دینے کے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے، بھارت کی نمائندہ سیما پوجانی نے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ‘حنا ربانی کھر کی تنقید کرتے ہوئے کہا ’’پاکستان میں آج کوئی مذہبی اقلیت آزادانہ طور پر نہیں رہ سکتی اور نہ ہی اپنے مذہب پر عمل کر سکتی ہے۔‘‘
کھر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پوجانی نے کہا ’’پاکستان کے نمائندے نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کیلئے اس مقدس فورم کا انتخاب کیا ہے۔‘‘
بھارتی نمائندے نے جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بھی روشنی ڈالی۔ان کاکہنا تھا’’ پچھلی دہائی میں جبری گمشدگیوں پر پاکستان کے اپنے کمیشن آف انکوائری کو۸۴۶۳ شکایات موصول ہوئی ہیں‘‘۔ پوجانی کے مطابق ’’بلوچ باشندے اس ظالمانہ پالیسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ طلباء‘ڈاکٹروں، انجینئروں، اساتذہ اور کمیونٹی لیڈروں کو ریاست کی طرف سے باقاعدگی سے غائب کیا جاتا ہے، جو کبھی واپس نہیں آتے، جن کا کوئی اتہ پتہ نہیں چلتا۔‘‘
بھارتی نمائندہ نے پاکستان میں عیسائیوں کی حالت پر بھی روشنی ڈالی اور ’’ملک میں ان کے ساتھ کس طرح ناروا سلوک‘‘ روا رکھا جا رہے ہے، سے متعلق انہوں نے کہا ’’مسیحی برادری کے ساتھ بھی اتنا ہی برا سلوک ہے۔ اس کمیونٹی کو توہین رسالت کے سخت قوانین کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔‘‘
پوجانی نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے سرکاری طور پر عیسائیوں کے لیے صرف صفائی کرمچاریوں کی نوکریاں ریزرو رکھتے ہیں۔ انہوں نے خواتین پر تشدد، عدلیہ میں بے ضابطگیوں سمیت سکھ برادری اور ہندو اقلیتوں کی عبادگاہوں پر حملوں کے حوالہ سے بھی پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارتی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو دہشت گردی کو فروغ دینے کے حوالہ سے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’پاکستانی ایجنسیز دہائیوں سے حافظ سعید اور مسعود اظہر جیسے افراد کو پناہ دیتی آرہی ہیں اور ان کی پرورش بھی کر رہی ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے :ڈاک

Next Post

سوپور میں تین منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

سوپور میں تین منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.